ETV Bharat / state

Meet Regarding Qurbani مہاراشٹر میں عیدالاضحی کے موقع پر فرقہ پرستوں سے سختی سے نمٹا جائے - ریاست مہاراشٹر میں عید الاضحی

وزیراعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیراعلی و وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ابوعاصم اعظمی نے پولیس سے گذارش کی کہ وہ فرقہ پرستوں اور سماج دشمن عناصر سے سختی سے نمٹنے کے احکامات جاری کریں۔ عیدالاضحی کے دوران درپیش مسائل کو حل کرنے کی ہدایات متعلقہ محکمہ کو دی ہے ۔

مہاراشٹر عید الاضحی پر فرقہ پرستوں سے سختی سے نمٹا جائے

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 8:07 PM IST

مہاراشٹر عید الاضحی پر فرقہ پرستوں سے سختی سے نمٹا جائے

ممبئی: ابوعاصم اعظمی نے ریاست مہاراشٹر میں عیدالاضحی کے موقع پر فرقہ پرستوں سے سختی کے ساتھ نمٹنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی گئوونش یا گئو رکشکوں کے نام پر ماحول خراب کرنے اور مویشیوں کی بے جا پکڑ دھکڑ کر کے جانوروں کے تاجروں کو ہراساں کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کا طالبہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فارم ہاؤس سے دیونار سلاٹر ہاؤس میں مویشیوں اور قربانی کے جانور کی آمد کی شرائط اور اس کی میڈیکل فیس فوری طور پر ختم کی جائے اور اس قسم کی بے جا شرائط کا خاتمہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ چیک ناکوں پر پولس کا خاص بندوبست کیا جائے۔ ابوعاصم اعظمی نے جانوروں کی میڈیکل تشخیص اور جانچ کی فیس جو پہلے بیس روپے تھی۔ اس میں اضافہ کر کے اسے دو سو روپیہ کیا گیا۔ اس لئے سابقہ فیس ہی وصول کی جائے اور اضافی فیس کو ختم کیا جائے۔

میٹنگ میں اعظمی نے یقین دلایا کہ مسلمان گئو ونش کی قربانی نہیں کرتے ہیں لیکن بجرنگ دل و وشو ہندو پریشد کی جانب سے غنڈہ گردی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی سے قبل دیونار میں ضروری انتظامات کے ساتھ سہولیات اور جانوروں کے تحفظات کو یقینی بنایا جائے یہاں ہر قسم کی سہولت فراہم ہو اس پر وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی و داخلہ دیویندر فڑنویس نے اعظمی کے مطالبات کو قبول کرتے ہو ئے ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔

یہ بھی پٖڑھیں:MPJ Demand مہاراشٹر میں مریضوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے فوری کارروائی کرے سرکار: ایم پی جے

اعظمی کی کامیاب کوششو ں کے سبب اب جانوروں کی طبی جانچ کی فیس بیس روپیہ ہی ادا کرنی ہو گی۔ اس کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی نظم ونسق کا مسئلہ درپیش نہیں رہے گا کیونکہ سرکار نے پولس کو بھی سخت احکامات جاری کئےہیں۔ اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں کوئی مسائل درپیش آتے ہیں تو وہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں انہیں حل کرنےکی سعی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.