اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں واقع ہوٹل النکار میں ایم آئی ایم یوتھ ونگ کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے پر غور وخوض کیا گیا ساتھ ہی دلت اور مسلم نوجوانوں کو ایم آئی ایم سے جوڑنے کی مہم بھی شروع کی گئی تاکہ دلت اور مسلم نوجوان پارٹی سے جڑ کر مستقبل کی راہ ہموار کر سکیں۔ MIM Youth Wing Meeting at Aurangabad
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کا یہ اجلاس اورنگ آباد کے النکار ہوٹل میں یوتھ ونگ کا اجلاس ہوا اجلاس میں نوجوان لیڈروں نے ایم آئی ایم کے اغراض و مقاصد اور ریاست و ملک میں دلتوں اور مسلمانوں کو در پیش مسائل اور ان کے حل میں نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی، اس موقع پر رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کے فرزند بلال جلیل نے اپنے تجربات کی روشنی میں نوجوانوں کو مفید مشوروں سے نوازا، پروگرام کی صدارت ایم آئی ایم یوتھ ونگ کے صدر محمد اسرار نے کی، انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم دلت اور مسلم نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑ کر مستقبل کی راہ ہموار کرنا چاہتی ہے۔ MIM Youth Wing Meeting at Aurangabad
یہ بھی پڑھیں : MP Syed Imtiaz Jaleel ایم آئی ایم اور ونچت کا اتحاد ہوا تو ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر کنگ میکر ہوں گے