ETV Bharat / state

بھیونڈی میں ایم آئی ایم کا گڑھا بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

author img

By

Published : Aug 20, 2019, 2:43 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 2:34 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے بھیونڈی میں پیر کو مجلس اتحاد المسلمین نے کانگریس اور شیوسینا کی قیادت والی میونسپل کارپوریشن کے خلاف گڑھا بھرو تحریک کا آغاز کیا ۔

بھیونڈی میں ایم آئی ایم کا گڑھا بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

ایم آئی ایم نے 'گڑھا بھرو تحریک شروع کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ اگر تین دنوں کے اندر گڑھوں کو بھرنے کا آغاز نہیں کیا گیا تو وہ سڑک پر اتر کر زبردست احتجاج کرنے کے ساتھ ہی کارپوریشن کا گھیراؤ بھی کریں گے۔

شہریوں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین نے پیر کو دوپہر شیتل دیوی مندر لکڑا بازار نئی بستی سے گڑھا بھروتحریک شروع کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن پر قابض کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھیونڈی میں ایم آئی ایم کا گڑھا بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

ایم آئی ایم کے مقامی صدر شاداب عثمانی نے کہ کہا کہ خستہ حال سڑکوں نے شہریوں کی کمر توڑکر رکھ دی ہے یہی وجہ ہے کہ شہر کا ہر چوتھا آدمی کمر درد کا شکار ہے۔

کچھ روز کے بعد گنیش اتسو بھی ہے۔ گڑھوں کی وجہ سے گنیش بھکتوں کو مورتی لانے میں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔گڑھوں کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔

شاداب عثمانی نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کانگریس کارپوریشن کے اقتدار پر قابض ہوئی ہے اس نے عام دنوں کی طرح گنیش اتسو کے موقع پر بھی سڑکوں کی مرمت نہیں کی۔

ایڈوکیٹ امول کامبلے نے کہا کہ اگر کارپوریشن نے 22 اگست تک سڑکوں کی مرمت کا آغاز نہیں کیا تو وہ 23 اگست سے احتجاج کرنے کے ساتھ ہی کارپوریشن کا گھیراؤ بھی کریں گے۔

Intro:بھیونڈی:مجلس اتحادالمسلمین نے ’گڑھا بھرو تحریک‘شروع کرنے کااعلان کیا

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر          بھیونڈی میں پیر کو مجلس اتحاد المسلمین نے کانگریس اور شیوسینا کی قیادت والی میونسپل کارپوریشن پر زبردست تنقید کرتے ہوئے’گڑھا بھرو‘تحریک شروع کیا ہے۔ایم آئی ایم نے شیتلا دیوی مندر لکڑا بازار نئی سے گڑھا بھروتحریک شروع کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ اگر تین دنوں کے اندر گڑھوں کو بھرنے کاآغاز نہیں کیا گیا تو وہ سڑک پر اُتر کر زبردست احتجاج کرنے کے ساتھ ہی کارپوریشن کا گھیراؤ کرے گی۔
         واضح ہوکہ جگہ جگہ سڑکیں خستہ حال اور کئی مقامات پر توبھیونڈی شہر میونسپل کارپوریشن کی سڑکیں دیہی علاقوں سے بدتر حالت میں پائی جاتی ہیں۔ ساتھ ہی شہریوں کا ان سڑکوں پر سفر اور ان سڑکوں کا استعمال آمدنی پر بوجھ کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی اس کے کافی مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ شہریوں کے لیے گھر سے دفاتر،کارخانوں،دکانوں اور کاروباری اداروں تک پہونچنا مشکل ترین سفر دکھائی دے رہا ہے۔ شہری ٹریفک جام اور خستہ حال سڑکوں کے سبب نئے نئے جسمانی مسائل کا شکار ہورہے ہیں۔ جوڑوں میں درد کے علاوہ کم عمر افراد بھی ان دنوں رگوں اور کمر کے درد کا شکار ہورہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدنی کی کافی رقم اپنی جسمانی صحت پر صرف کرنی پڑرہی ہے۔ اپنی صحت کے ساتھ ساتھ موٹر گاڑیوں پر بھی مینٹننس کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
         شہریوں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین نے پیر کی دوپہر شیتل دیوی مندر لکڑا بازار نئی بستی سے گڑھا بھروتحریک شروع کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن پر قابض کانگریس کو ہدف و تنقید کا نشانہ بنایا۔ایم آئی ایم کے مقامی صدر شاداب عثمانی نے کہ کہا کہ خستہ حال سڑکوں نے شہریوں کی کمر توڑکر رکھ دی ہے یہی وجہ ہو جو شہر کاہر چوتھا آدمی کمر درد کا شکارہے۔نیز گینش اتسو کا تہوار بھی قریب ہے۔گڑھوں کی وجہ سے گینش بھگتوں کوگنیش جی کی مورتی کو لانے میں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔گڑھوں کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔جس سے شہر کی امن وامان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔جس کے پیش نظر ہم نے پیر سے اہم شاہراہوں کے وہ گڑھے بھرنے کا عمل شروع کیا ہے جہاں بڑے بڑے گڑھے ہیں اور اس میں گرکر عام شہری اور گنیش بھگت زخمی ہوسکتے ہیں یا گنیش جی کی مورتی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ شاداب عثمانی نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کانگریس کارپوریشن کے اقتدارپر قابض ہوئی ہے اس نے عام دنوں کے ساتھ ہی گنیش اتسو کے موقع پر بھی سڑکوں کی مرمت میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔ایڈوکیٹ امول کامبلے نے کہا کہ اگر کارپوریشن نے 22 اگست تک سڑکوں کی مرمت کاآغاز نہیں کیا تووہ 23 اگست سے سڑکوں پر اُتر کر اندولن کرنے کے ساتھ ہی کارپوریشن کا گھیراؤ بھی کریں گے۔

بائٹ : شاداب عثمانی مقامی صدر ایم آئی ایم بھیونڈی

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ Body:بھیونڈی:مجلس اتحادالمسلمین نے ’گڑھا بھرو تحریک‘شروع کرنے کااعلان کیا
Conclusion:بھیونڈی:مجلس اتحادالمسلمین نے ’گڑھا بھرو تحریک‘شروع کرنے کااعلان کیا
Last Updated : Sep 27, 2019, 2:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.