ETV Bharat / state

MIM MLA Visit in Malegaon رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا فلٹر پلانٹ کا ہنگامی دورہ - مالیگاوں میں آلودہ پانی کی فراہمی عوام پریشان

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل آلودہ پانی کی فراہمی پر کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو عوامی تحریک چلائی جائے گی۔ Contaminated water in Malegaon city

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی
رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 2:23 PM IST

مالیگاوں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں گذشتہ کچھ دنوں سے آلودہ پانی کی فراہمی کے سبب عوام شدید پریشان ہے۔ اس معاملے کو لیکر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے فلٹر پلانٹ کا ہنگامی طور پر دورہ کیا اور افسران سے گفتگو کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے بتایا کہ مالیگاوں شہر میں ان دنوں پینے کے پانی کی خرابی اور دو دن ناغے سے پانی کی فراہمی سے عوام میں بے چینی کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پینے کا پانی اگر کارپوریشن کے ذریعے فراہم کیا جارہا ہے اور اگر وہ آلودہ شدہ ہے تو اس سے کئی بیماریاں جنم لے گئی۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن 2005 کے دوسرے میئر کی منظوری سے ہر سال 5 فیصد پانی پٹی میں اضافہ عوام پر بڑھتا جارہا ہے۔ اور عوام کو سال بھر میں 150 دن ہی پانی حاصل ہوتا ہے۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ اگر عوام پر ہر سال یہ بوجھ نہیں بڑھتا اور برسراقتدار کی سانٹھ گانٹھ سے دابھاڑی کو پانی نہ بیچا گیا ہوتا تو آج کے موجودہ حالات میں پینے کے پانی کی تکلیف نہیں ہوتی، عوام کو ایک دن ناغے سے پانی حاصل ہوتا۔

مزید پڑھیں: مالیگاؤں میں تعمیر کردہ اردو گھر خستہ حالی کا شکار، زمہ دار کون؟

انہوں نے مزید کہا کہ اب دو دن ناغے سے آلودہ پانی کی فراہمی ہورہی ہے۔ کارپوریشن انتظامیہ کو شہریان کی صحت کی کوئی پرواہ نہیں ہے، انتظامیہ اور میونسپل کمشنر اس معاملے میں مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں عوامی تحریک چلائی جائے گی۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی کے اس ہنگامی دورے سے افسران نے 8 دنوں کے اندر اندر اس مسئلے کی یکسوئی کی یقین دہائی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.