ETV Bharat / state

اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال میں کچھ ڈاکٹر محض کاغذ پر ڈیوٹی کررہے ہیں: امتیاز جلیل - اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال میں کچھ ڈاکٹر محض کاغذ پر

ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے عدالت میں ایک سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ رکن پارلیمان جلیل نے ایک کارڈیاک سرجن پر الزام عائد کیا کہ وہ اورنگ آباد کے گھاٹی اسپتال میں محض کاغذوں پر کام کررہے ہیں، جبکہ وہ کبھی اورنگ آباد کے اسپتال ڈیوٹی پر نہیں آتے۔

ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل
ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 10:00 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے سرکاری اسپتالوں میں خالی اسامیوں کے معاملے میں بامبے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے والے ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے سنسنی خیز انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال میں کچھ ڈاکٹر محض کاغذ پر ہی ڈیوٹی کررہے ہیں۔

اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال میں کچھ ڈاکٹر محض کاغذ پر کررہے ہیں ڈیوٹی

ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے عدالت میں ایک سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ رکن پارلیمان جلیل نے ایک کارڈیاک سرجن پر الزام عائد کیا کہ وہ اورنگ آباد کےگھاٹی اسپتال میں محض کاغذوں پر کام کررہے ہیں، جبکہ وہ کبھی اورنگ آباد کے اسپتال کو رجوع ہی نہیں ہوئے۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ میں نے عدالت کو بتایا کہ سنہ 2018 میں ایک کارڈیاک سرجن ڈاکٹر ممبئی سے اورنگ آباد کے گھاٹی اسپتال میں ٹرانسفر کیا گیا تھا۔ہم نے کارڈیوویسکلر ڈپارٹمنٹ میں 10 کروڑ روپئے سے بھی زیادہ پیسے خرچ کیے لیکن وہاں ایک بھی آپریشن نہیں کیا گیا۔ہمارے ذریعہ کی گئی تفتیش کی مطابق یہ ڈاکٹر صرف کاغذوں تک محدود ہے۔ڈاکٹر نے اورنگ آباد میں ایک دن بھی کام نہیں کیا ہے لیکن انہیں پوری تنخواہ گھاٹی اسپتال سے مل رہی ہے۔

عدالت نے رکن اسمبلی جلیل کے اس الزام کا سخت نوٹس لیا اور حکومت مہاراشٹر کے میڈیکل ایجوکیشن سیکرٹری کو فوری اس معاملے میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس معاملے کی اگلی سنوائی انتیس جون کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.