دیوڑا نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ انہوں نے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور پارٹی کے ریاستی انچارج ملک ارجن كھڑگے کو اپنے استعفی کی اطلاع بھیج دی ہے۔
انہوں نے ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر پارٹی کارکنوں کو متحد رکھنے اور انتخابات سے پہلے کسی طرح کا کوئی بحران پیدا نہ ہو اور پارٹی کے کام کاج سنبھالنے کے لئے تین سینئر لیڈروں کی پینل قائم کرنے کی بھی تجویز کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی سیاست کے بجائے اب قومی سطح کی سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔ اس لئے انہوں نے عہدے سے استعفی دیا ہے۔
واضح رہے کہ دیوڑا نے گزشتہ ماہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد عہدے سے استعفی دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔