ملک میں جاری لاک ڈاؤن مہاراشٹر کے بھیونڈی شہر کے تمام تجارتی مراکز بند ہیں۔ پاورلوم کارخانوں میں یومیہ اجرت کرنے والے مزدور علاج کے لیے پریشان ہیں۔
دوسری طرف واحد سرکاری ہسپتال کو کوروناوائرس ہسپتال میں تبدیل کئے جانے کے بعد مزدوروں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔لیکن ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں نے مزدوروں کا مفت علاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بھیونڈی شہر کے ٹیمگھر علاقے میں نجی دواخانہ چلانے والے ایک ڈاکٹر لاک ڈاون میں پریشان حال لوگوں کے علاج کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔ ایسے وقت میں جب نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز کے کلینک پر لاک لگا ہوا ہے.
کوروناوائرس کے قہر جاری رہنے کے باوجود بھرت پاٹل نامی ایک ڈاکٹر نے یومیہ 10 سے 12 گھنٹوں تک مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں ۔
ان کے کلینک پر واضح طورسے لکھا ہے کہ '' اگر آپکے پاس پیسے نہیں ہے تو فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں لیکن علاج ضرور کروائیں‘‘۔
ڈاکٹر بھرت کے مطابق گزشتہ 16 برسوں سے کلینک چلا رہا ہوں۔بہت پیسہ کمایا ہے مگر یہ وقت ان لوگوں کی خدمت کرنے کا ہے۔اسی جذبہ سے کام کررہا ہوں۔
ان کے مطابق وہ کورونا وائرس کو لیکر فکرمند ہیں۔ تھرمل چیکنگ کرنے کے بعد بہترطریقے سے سینیٹائز کرنے کے بعد وہ خود بھی ان تمام مراحل سے گزرتے ہیں۔ مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ اگر کسی کو تیز بخار کے ساتھ کورونا وائرس کے سمٹم نظر آتے ہیں تو اسے سرکاری ہسپتال میں ریفر کردیتے ہیں.