مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے تھانے علاقے میں کورونا وائرس وباء کو لیکر ملک گی لاک ڈاون ہے. وزیر اعظم کے 5 اپریل رات کو 9 منٹ روشنی کرنے والے بیان دینے والے ریاست مہاراشٹر کے کابینی وزیر جتیندراوہاڈ نے نقتہ چینی کیا تھا.
جس کو لیکر تھانے شہر کے ایک شخص نے ریاست کے کابینہ وزیر جتیندر اوہاڈ کے خلاف تبصرہ اور نازیبا فوٹو ڈالنے کے معاملے ایک سول انجینئر کو وزیر کے حامیوں اور اور دو پولیس اہلکاروں نے وزیر کے تھانے میں واقع بنگلہ پر لیجاکر زبردست پٹائی کرنے کا انتہائی سنسنی خیز معاملہ منظر عام پر آیا ہے.
جبکہ کابینہ وزیر نے اس طرح کی واردات سے انکار کیا ہے.تھانے شہر پولیس نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردیا ہے.
تھانے شہر کے گھوڑبندر روڑ پر واقع رہائش پذیر پیشہ سے سول انجینئر اننت کرموسے نے گزشتہ دنوں ریاست کے ہاوسنگ وزیر جتیندراوہاڈ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے انکی نازیبا تصویر پوسٹ کیا تھا.
متاثرہ شخص نے مبینہ طور سے الزام عائد کیا کہ دو پولیس اہلکار انکے گھر پہنچے اور سائبر سیل میں طلب کئے جانے کی بات کہہ اسے لیکر نکلے مگر وہ کابینی وزیر کے تھانے واقع بنگلہ پر لئے گئے وہاں موجود وزیر کے حامیوں نے وزیر اوہاڈ کے سامنے زبردست پٹائی کرتے ہوئے دوبارہ اس طرح کی حرکت نہ کرنے کی نصیحت دی ۔
متاثر کا الزام ہے کسی طرح وہ وہاں سے جان بچاکر نکلا اور اسکی شکایت تھانے شہر کے کاسروڈولی پولیس تھانہ سے کیا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کردیا ہے.