مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے متصل بھیونڈی میں شہر سے ملحق راہنال ویر ہاوس علاقے میں واقع دولت کمپاؤنڈ میں دیر شام یارن کے گودام میں آگ لگ گئی ۔
تھوڑی ہی دیر میں پاس کے ایک اور یارن کے گودام کو اپنی زد میں لے لیا اور دونوں گودام سے آگ کے شعلے اٹھنے لگے۔
اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ عملہ جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی جدوجہد شروع کی ۔اس حادثہ میں لاکھوں کا نقصان ہو نے کی اطلاع ہے ۔اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
فائربریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔