ETV Bharat / state

Pragya Singh Thakur started Crying سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کمرہ عدالت میں رو پڑی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 9:41 AM IST

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں آج ملزمین کے بیانات کا اندراج شروع ہوا، جس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور اس مقدمہ کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر جذبانی ہوکر رونے لگی۔ Pragya Singh Thakur started Crying

Etv Bharatسادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کمرہ عدالت میں رو پڑی

مالیگاؤں: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں آج ملزمین کے بیانات کا اندراج شروع ہوا، جس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور اس مقدمہ کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر جزبانی ہوکر رونے لگی اور انہوں نے عدالت سے گزارش کی کہ عدالت انہیں زخمیوں کی تفصیلات بتانے کے بجائے ان سے مختصر سوالات پوچھے۔ جس پر خصوصی جج نے انہیں کہا کہ عدالت سی آر پی سی کی دفعہ 313 کے تحت بیانات کا اندراج کررہی ہے اور جیسا گواہان کی گواہی میں آیا ہے اس کے مطابق ہی سوالات پوچھے جارہے ہیں۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے جذباتی ہونے کی وجہ سے خصوصی جج نے عدالتی کاروائی کچھ وقت کے لیئے ملتوی کر دی تھی۔
بھگوا کرتے پہنے ہوئے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اس کے معاونین اور وکلاء کے ہمراہ خصوصی این آئی اے عدالت میں وقت مقررہ پر پہنچ گئی تھی، دیگر ملزمین بھی آج عدالت کی سخت ہدایت کے بعد وقت مقررہ پر اپنے وکلاء کے ساتھ حاضر تھے۔ خصوصی این آئی اے جج اے کے لاہوٹی نے آج ملزمین سے بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے اور زخمیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی گواہی کی بنیاد پر ساٹھ سوالات پوچھے، جس کا جواب ملزمین یہ کہتے ہوئے دیا کہ انہیں کچھ پتہ نہیں یا انہیں کچھ نہیں کہنا ہے۔ خصوصی جج نے ملزمین کو انگریزی، ہندی اور مراٹھی میں سوالات سمجھائے اور ان سے صفائی مانگی۔ ملزمین کو میڈیکل اصطلاحات ہندی اور مراٹھی میں سمجھانے میں عدالت کو وقت لگا، لیکن عدالت نے ملزمین کو ان کی زبان میں ہر سوال کو سمجھایا اور پھر ان سوالات پر ان کے جوابات لیئے۔
کمرہ عدالت آج دفاعی وکلاء، ملزمین اور ان کے معاونین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سے عدالت نے صبح کے سیشن میں سوالات کیئے جبکہ دیگر ملزمین سے دوپہر کے سیشن میں بھی سوالات کیئے۔ ساٹھ سوالات مکمل ہونے کے بعد عدالت آج کی عدالتی کاروائی کا اختتام کیا گیا اور معاملے کی سماعت کل تک کے لیئے ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس دوران عدالت میں خصوصی سرکاری وکیل اویناس رسال، جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کی جانب سے بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ اعجاز شیخ و دیگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجر رمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ کی سماعت روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔ 323 سرکاری گواہان کے بیانات کے اندراج کے بعد عدالت نے ملزمین کے 313 کے بیانات کا اندراج شروع کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.