ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے سٹی چوک پولیس نے کچھ دن پہلے نشے کی گولیاں فروخت کرنے والے ایک ملزم کو پکڑا تھا۔ جس کے بعد اس کی طبّی جانچ کی گئی اور ساتھ ہی اُس کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔
جس میں وہ کورونا پوزیٹو پایا گیا۔جیسے ہی سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں پتہ چلا کے وہ ملزم کورونا پوزیٹو ہے ۔ پولیس اسٹیشن میں کھلبلی مچ گئی۔
![اورنگ آباد میں تیس سے زائد پولیس اہلکار بیک وقت کورنٹین](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7013329_mh.jpg)
تیس سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو کورنٹین کر دیا گیا ہے۔ان پولیس اہلکاروں کو اب خود ساختہ تنہائی میں رہنا ہوگا۔ساتھی اس ملزم کے گھر والے اور دوستوں کو بھی کورنٹین کر دیا گیا ہے اور سب کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا ہے۔