اورنگ آباد کے سبزی منڈی علاقے میں ایڈومیڈ فاؤنڈیشن کی طرف سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس کیمپ میں تمام امراض کی مفت میں طبی جانچ کی گئی اور مریضوں کو مفت میں دوائیں تقسیم کیں گئیں۔ دن بھر چلے اس طبی کیمپ میں ایک درجن سے زائد ڈاکٹروں نے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔ کیمپ میں میونسپل کارپوریشن کے طبی عملے نے بھی حصہ لیا۔ کیمپ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اس کیمپ سے ایک ہزار سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر میں 4 نئے جمبو کورونا کیئر سینٹر بنائے جائیں گے
کورونا وبا کے دوران اس طرح کے میڈیکل کیمپ کی اورنگ آباد میں عوامی سطح پر ستائش کی جا رہی ہے۔