ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ایک مرسڈیز کار میں اچانک آگ لگ جانے سے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔
دراصل ممبئی کے پیڈر روڈ علاقے میں روڈ پر اچانک مرسڈیز کار میں آگ لگ گئی۔ جس کے کچھ ہی دیر بعد کار پوری طرح جل کر خاک ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی جائے واردات پر محکمہ فائر نے پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ لیکن مرسڈیز پوری طرح سے جل کر خاک ہو چکی تھی۔
ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔