ETV Bharat / state

سنجے راوت کی مرکزی حکومت پر سخت تنقید - دونوں ایجنسیاں دشمنوں کو ختم کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہیں

شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمان سنجے راوت نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'کسانوں پر استعمال ہونے والی طاقت اگر پاکستان اور چین کے خلاف کی جاتی تو سرحد پر امن ہوتا'۔

member of parliament sanjay raut sharply criticizes the central government
شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمان سنجے راوت
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 10:40 PM IST

مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمان سنجے راوت نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ملک کے کسانوں پر اتنی طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔ اگر ایسی طاقت پاکستان اور چین کے خلاف استعمال کی جاتی تو آج سرحد پر امن ہوتا۔ ملک کے کسان پرامن طریقے سے اپنی تحریک چلانا چاہتے ہیں لیکن حکومت ایسا نہیں ہونے دے رہی ہے۔ مگر یاد رکھیں، کسان ہیں تو یہ ملک بھی موجود ہے۔

سنجے راوت نے مزید کہا کہ جو کسانوں کو دہشت گرد اور خالستانی قرار دے رہے ہیں۔ وہ کسانوں کی توہین کر رہے ہیں۔ ملک کے کسانوں پر طاقت کا استعمال کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ یہ کسانوں کی توہین ہے۔

member of parliament sanjay raut sharply criticizes the central government
شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمان سنجے راوت

آج مرکزی حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ کسانوں کی توہین کر رہے ہیں۔ جنہوں نے کہا تھا کہ وہ کسانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔ لیکن آج ان کی سرپرستی میں کسانوں پر طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کو کسانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔ اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ساتھ نریندر مودی کو بھی کسانوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہونا چاہئے۔ آج کاشتکاروں کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے۔ اگر چین اور پاکستان کے ساتھ یہی طاقت استعمال کی جاتی تو سرحد پر زیادہ کشیدگی نہ ہوتی۔

واضح رہے ان دنوں مرکزی اور ریاستی حکومتیں مختلف امور پر آمنے سامنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں کسانوں کے خلاف واٹر کینن کا استعمال ظالمانہ رویہ

سنجے راوت نے ای ڈی اور سی بی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی ملک کی سرحد پر بھیجنا چاہئیے۔ آج کل یہ دونوں ایجنسیاں دشمنوں کو ختم کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ گذشتہ ہفتے ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں شیوسینا کے رکن اسمبلی پرتاپ سرنائک کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ ای ڈی نے اس معاملے میں پرتاپ سرنائک کو آئندہ ہفتے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کے لیے سمن بھیجا ہے۔

فلمی اداکارہ ارمیلا ماتوندکر کے شیوسینا میں شمولیت کے بارے میں سنجے راؤت نے کہا ہے کہ ارمیلا ایک شیو سینیک سپاہی ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ وہ باقاعدگی سے شیوسینا میں شامل ہو رہی ہیں۔ شیوسینا میں ان کے شامل ہونے سے خواتین کے ونگ کو اور بھی تقویت ملے گی۔ ممکن ہے کہ ارمیلا ماتوندکر منگل کو شیوسینا میں شامل ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.