ممبئی: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد بھارت سمیت دوسرے ممالک میں نہیں اس کے خلاف آوازیں آٹھ رہی ہیں۔ آج جہاں پورے دنیا میں یوم قرآن منایا گیا تو وہیں ممبئی کے رہنے والے محمود احمد شیخ نے قرآن کریم کو لیکر اپنی ایک الگ شناخت بنائی ہے۔ انہوں میں اپنے ہاتھوں سے قرآن کریم کے 6 الگ الگ نسخے تیار کیے۔ ایک حرف ایک لفظ یا ایک آیت کہیں بھی کوئی تبدیلی نہیں لیکن اُسے پڑھنے والوں کے لیے ایسی ترتیب دی گئی ہے، جس سے لوگوں کو آسانی پیدا ہو۔
یہ بھی پڑھیں:
- ہاتھ سے قرآن لکھنے والا نوجوان
- Pope Francis on Quran Burning پوپ فرانسس کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر غم و غصے کا اظہار
اس میں حفظ کرنے والوں کے لیے اسی حساب سے ترتیب دی گئی ہے تاکہ اسے پڑھنے والے حافظِ قرآن کو آسانی ہو۔ تجویدی قرآن مجید یعنی کس طرح سے قرآت کی جاتی ہے اس انداز میں لکھا گیا ہے۔ یا اُس کی ترتیب ایسے انداز میں کی گئی ہے جس سے لوگوں کو مزید آسانی ہو۔ اس قرآن مجید میں اللہ اور محمد صلعم کا نام جہاں جہاں آیا اُسے بھی الگ رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔
ان کی خاصیت یہ ہے کہ یہ الفی قرآن مجید ہے۔ اسے تیار کرنے میں سات سال کا وقفہ لگا۔ حکومت ہند نے اس کے 51 نسخے بطور ہدیہ لیکر کئی ممالک کے بادشاہوں کو پیش کیا۔ ایک نسخہ ممبئی میں رضا اکیڈمی کے دفتر میں رضا اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری کے ہاتھوں میں آیا۔ اس موقع پر کئی عالم دین بھی موجود رہے۔