اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کی تنظیم الفاران کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت ۔خون عطیہ کیمپ شہر کے تین اہم مقامات پر اہتمام کئے گئے تھے ۔الفاران تنظیم نے ایک دن میں آٹھ سو سے زائد بلڈ یونٹ جمع کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔ Blood Donation Camp in Aurangabad
الفاران کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے دس برسوں سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں۔امسال بھی خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شہر میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی اور خون عطیہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ خون عطیہ کیمپ شہر کے تین اہم مقامات پر اہتمام کئے گئے تھے۔ اس دوران ایک دن میں آٹھ سو سے زائد بلڈ یونٹ جمع کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔
مزید پڑھیں:Cultural Event Organized in Mumbai ممبئی میں اردو کارواں کی جانب سے ثقافتی تقریب منعقد
ان کا کہنا ہے کہ خون عطیہ کیمپ کا مقصد ہے کہ غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کرنی ہے ۔مشکل وقت میں مریضوں کو خون کی کمی نا ہو ۔مریضوں کے رشتہ داروں کو خون کے لئے در در بھٹکنا نا پڑے ۔Al Furan Organise Mega Blood Donation Camp In Aurangabad Maharashtra