کورونا وائرس کی وجہ سعودی حکومت نے ابھی تک رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کے تعلق سے بھارت کے عازمین کو اجازت نہیں دی ہے۔
اس معاملے پر ممبئی سے سابق رکن اسمبلی بشیر موسیٰ پٹیل اور دیگر علماء نے حج ہاؤس کے سی او مقصود خان سے ملاقات کی۔
بشیر موسیٰ پٹیل نے کہا کہ لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کے بعد اب تک حج اور عمرہ کے تعلق سے سعودی حکومت نے بھارت کے عازمین کے لیے کسی بھی قسم کا کوئی موقف ظاہر نہیں کیا ہے جبکہ دوسرے کئی ممالک کو ماہ رمضان میں عمرہ کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ممبئی حج ہاؤس کے سی او مقصود خان نے کہا کہ ہم اس بارے میں بھارتی اور سعودی حکام سے بات چیت کر رہے ہیں اور رمضان المبارک میں عمرہ کی جازت ملتے ہی اس کی تیاریاں شروع کر دی جائے گی اور عمرہ پر جانے والے زائرین کے لیے کورونا کی ٹیکہ کاری کے ساتھ دوسرے ضروری انتظامات کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا۔