اورنگ آباد کے ڈویژنل کمشنر آفس میں رکن پارلیمان امتیاز جلیل، ڈاکٹر بھاگوت کراڑ اور اراکین اسمبلی کی موجودگی میں اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔
یہ میٹنگ تین گھنٹے تک چلی، اس میٹنگ میں کورونا وبا اور شہریوں کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ کے بعد رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے بتایا کہ عوامی نمائندوں نے انتظامیہ کی کئی خامیوں کو اجاگر کیا اور انہیں دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
امتیاز جلیل کے مطابق تاخیر سے ہی صحیح حالات کو درست کیا جائیگا۔