مہاراشٹر بی جے پی کے ترجمان گریش ویاس نے بتایا کہ 'دیوالی کے بعد حکومت سازی کے لیے ہلچل تیز ہوگی۔ 30 تاریخ کو بی جے پی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کے ساتھ ریاست کے اعلیٰ رہنماؤں کی ایک اہم میٹنگ ممبئی میں طلب کی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس، پردیش کے صدر چندرکانت دادا پاٹل سمیت مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اور سروج پانڈے بھی موجود رہیں گے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'اس میٹنگ میں بی جے پی کے ہاؤس لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔ ریاست کے وزیراعلیٰ ایک بار پھر دیویندر فڑنویس ہی رہیں گے، یہ بات تقریباً طے سمجھی جا رہی ہے۔'
ویاس نے کہا کہ 'اس الیکشن میں بی جے پی نے 150 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو اتارا تھا، ان میں سے 105 نشستوں پر امیدواروں کو کامیابی ملی۔ اگر اس بار بی جے پی سبھی نشستوں پر الیکشن لڑتی تو 2014 سے بہتر انتخابی نتائج سامنے آتے۔'