ETV Bharat / state

Deputation Against Mafia ایم ڈی ایف نے ایڈیشنل کلکٹر اور محکمہ تعلیم کو دیا میمورنڈم - ڈونیشن فری ایڈمیشن موومنٹ

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ (ایم ڈی ایف) کی جانب سے ڈونیشن فری ایڈمیشن موومنٹ شروع کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز ایم ڈی ایف کے ذمہ داران نے شہر مالیگاؤں ایڈیشنل کلکٹر، پرانت آفیسر اور تعلقہ شکشن ادھیکاری کو شکایاتی تحریری مکتوب حوالے کیا۔

ایم ڈی ایف ایڈیشنل کلکٹر اور محکمہ تعلیم کو دیا میمورنڈم

author img

By

Published : May 18, 2023, 4:42 PM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں چند نامور اقلیتی نجی تعلیمی ادارے عوام اور غریب طبقے کو ڈونیشن کے نام پر ٹھگ رہے ہیں۔ ان اداروں میں کے جی, پہلی, پانچویں اور گیارہویں جماعتوں کے داخلے فارم کی کالا بازاری شروع ہوچکی ہے۔ مجبور عوام اپنے بچوں کے مستقبل کو لے کر بے بس ہے۔ من مانی ڈونیشن کے خلاف کوئی آواز بلند کرنے والا نہیں ہے۔

ایسے سنگین مسئلہ پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ (ایم ڈی ایف) کی جانب سے ڈونیشن فری ایڈمیشن موومنٹ شروع کی گئی ہے. جس کے مقصد کے تحت عوامی بیداری اور سرکاری محکمہ میں شکایات کا سلسلہ جاری ہے. گذشتہ روز ایم ڈی ایف کے ذمہ داران نے شہر مالیگاؤں ایڈیشنل کلکٹر, ضلع آفیسر اور تعلقہ محکمہ تعلیم کو شکایاتی تحریری مکتوب دیا۔

ایم ڈی ایف کے سیکریٹری احتشام شیخ بیکری والا نے کہا کہ ہمیں مل کر شہر کی ایسے اقلیتی تعلیمی اداروں سے سو فیصد ڈونیشن سسٹم ختم کرنا ہے۔ ہم شہر کی تمام ہی تعلیمی اداروں میں شفافیت کے ساتھ داخلہ ممکن ہو اس کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ڈونیشن سسٹم کی وجہ سے مستحق بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں اور مہنگی تعلیم کی وجہ سے طلبا ڈراپ آؤٹ کے شکار ہو رہے ہیں۔ ایم ڈی ایف کے جوائنٹ سیکریٹری قطب الدین ببو ماسٹر نے کہا کہ رشوت دے کر اور لے کر جو تعلیم کا کاروبار شہر میں چل رہا ہے اس کے نتائج میں نئی نسل رشوت خور بنے گی۔رشوت خور کبھی بھی انصاف نہیں کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Hate Speech case in Aurangabad نفرت انگیز تقریر معاملے میں کالی چرن مہاراج سمیت تین لوگوں کے خلاف ایف آئی آر

شکیل ہمدانی ( سرپرست, ایم ڈی ایف) نے کہا کہ پہلے تعلیم کا معیار بلند تھا اور طلبہ پرائمری اسکولوں سے پڑھ کر اعلی تعلیم اور بر سرروزگار ہوتے تھے لیکن آج غیر معیاری و غیر اخلاقی تعلیم کے کاروبار سے منسلک مافیاؤں نے بچوں کے مستقبل کو برباد کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.