ETV Bharat / state

مالیگاؤں: شکیل تیراک کو اعزاز سے نوازنے کا مطالبہ

ایم ڈی ایف کے نائب صدر عمران راشد نے کہا کہ ایم ڈی ایف نے دوسروں کی طرح سیاست نہیں کی بلکہ عملی طور پر اپنی حیثیت کے مطابق کچھ کرنے کی کوشش کی ہے۔ آئندہ دنوں میں ایم ڈی ایف کی جانب سے سیاسی سرگرمیاں مزید بڑھا دی جائے گی۔

شکیل تیراک کو اعزاز سے نوازنے کا مطالبہ
شکیل تیراک کو اعزاز سے نوازنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 11:03 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں جمعرات کی شام چار بجے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔

اس کانفرنس میں شکیل تیراک عرف واٹر ٹائیگر کو صدر جمہوریہ ایواڈ سے نوازنے کا مطالبہ کیا گیا۔اس طرح سے شکیل تیراک کی بے لوث خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا۔وہیں مقررین نے شہر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر احتشام شیخ نے بتایا کہ ایم ڈی ایف زمین پر کام کرنے والی تنظیم ہے۔اور وہ شہر کی بھلائی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں بم دھماکہ : حوالہ کے ذریعہ ملزم اجے راہیکر نے لاکھوں روپے حاصل کئے تھے

انہوں نے کہا کہ شکیل تیراک کو صدر جمہوریہ ایواڈ دینے کی آواز سب سے پہلے آواز ایم ڈی ایف نے بلند کی۔ بعد ازاں سرکاری دفاتر, کلکٹر سے لیکر وزیر اعلیٰ اور صدر جمہوریہ ہند کو لیٹر کے ساتھ دستاویزات روانہ کیے گئے۔ جس کے خاطر خواہ نتائج عوام کے سامنے ہیں۔

شکیل تیراک کو عوام کی حمایت حاصل ہوئی اور کارپوریشن پر دباؤ بنا۔ اس کے علاوہ انہوں کہا کہ ایم ڈی ایف کی جانب سے 3 اکتوبر 2021 کو شہر میں سوئمنگ کلاس کا افتتاح کیا جائے گا جس میں شکیل تیراک بطور ٹرینر خدمات انجام دیں گے۔

اس سلسلے میں نائب صدر عمران راشد نےکہا کہ ایم ڈی ایف نے دوسروں کی طرح سیاست نہیں کی بلکہ عملی طور پر اپنی حیثیت کے مطابق کچھ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آئندہ دنوں میں ایم ڈی ایف کی جانب سے سیاسی سرگرمیاں مزید بڑھا دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.