مالیگاؤں شہر میں میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کا تعارف پچھلے کچھ دنوں قبل ہی سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے کرایا گیا ہے۔ میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن سے منسلک افراد میں وکلاء، انجینئرس، ڈاکٹرس، ٹیچرس نیز بڑی تعداد میں علماء کرام بھی شامل ہیں۔
میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھنے والے شہر کے رہنماء رضوان بیٹری والا ہے۔ رضوان بیٹری والا سال کے 365 دن عوامی خدمت پر معمور رہتے ہیں اور ابھی پچھلے کچھ دنوں سے شہر کے کئی ہسپتالوں میں کووڈ کا معاملہ سنگین صورتحال شکل اختیار کر چکا ہے تو وہ ضلع ناسک کے علاوہ مہاراشٹر کے متعدد علاقوں سے پازیٹیو مریضوں کو مالیگاؤں شہر میں بغرضِ علاج لا رہے ہیں۔
شہر میں مریضوں کی تعداد میں بے انتہاء اضافہ ہونے کی وجہ سے انجیکشن کم پڑ رہے ہیں اور مریضوں کے رشتہ داروں کو بھی حد درجہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر میں انجیکشن اور مختلف ادویات کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے اہم ذمہ داران نے آج صبح شہر کے کئی اسپتالوں کا دورہ کیا اور دوا خانوں کے متعلق کئی اہم جانکاریاں حاصل کی۔
موقع پر رضوان بیٹری والا، مدثر نذیر (سافٹ وئیر انجینیئر)،عثمانی عبدالماجد (ایڈوکیٹ و انجینیر)، ڈاکٹر اشتیاق (ڈاکٹر و ٹیچر) اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔