ETV Bharat / state

Maulana Umrain Mahfooz Rahmani لاء کمیشن کو اپنی رائے جلد از جلد پیش کریں: مولانا عمرین محفوظ رحمانی - مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے بتایا کہ ہر مسجد میں QR کورڈ اور لینک اسٹیگر کی شکل میں لگا دیا جائے اور نمازیوں کو متوجہ کیا جائے کہ ہر ایک نمازی QR کوڈ اسکین کرکے ضرور ای میل کرے۔

لاء کمیشن کو اپنی رائے جلد از جلد پیش کریں: مولانا عمرین محفوظ رحمانی

author img

By

Published : Jul 13, 2023, 6:48 PM IST

مالیگاوں:شریعت کی حفاظت ہماری دینی اور شرعی ذمہ داری ہے اسوقت یونیفارم سول کوڈ کا مسئلہ پورے ملک میں بہت تیزی سے پھیلایا جارہا ہے اور لاء کمیشن آف انڈیا نے ملک کے باشندوں سے اس سلسلے میں راۓ مانگی ہے۔ لاء کمیشن آف انڈیا کو زیادہ سے زیادہ راۓ بھیجنے کے سلسلے میں، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک (QR) کوڈ جاری کیا ہے۔ اس سے جواب بھیجنا آسان ہوگیا ہے، ضرورت ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ اس کو لوگوں تک پہنچائیں، اس سلسلے میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے شہری سطح پر نیچے لکھے ہوئے کام کئے جا سکتے ہیں۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے بتایا کہ ہر مسجد میں QR کورڈ اور لینک اسٹیگر کی شکل میں لگا دیا جائے اور نمازیوں کو متوجہ کیا جائے کہ ہر ایک نمازی QR کوڈ اسکین کرکے ضرور ای میل کرے۔اس سلسلے میں ائمہ کرام خصوصی دلچسپی لیں اور ہر مسجد میں اسٹیکر ضرور لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ چوک چوراہوں، ہوٹلوں پر بھی اسٹیکر چسپاں کیا جائے اس سلسلے میں نوجوانوں کو خصوصی دلچسپی لینی چاہیے ساتھیوں کے ساتھ اس کام کو انجام دینا چاہیے۔

جبکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی جانب سے جو QR کوڈ اور لنک بنائے گئے ہیں اس کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے اور لوگوں سے گزارش کی جائے کہ QR کوڈ اور لنک کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ای میل کیا جائے اس سلسلے میں مختلف ادارے، تنظیمیں اپنے نام کے ساتھ اپیل جاری کریں تاکہ فضا بنے۔

یہ بھی پڑھیں:Uniform Civil Code یو سی سی کے ذریعہ مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلموں کو نقصان ہوگا، اویسی

واضح رہے کہ لاء کمیشن آف انڈیا کو جواب بھیجنے کی آخری تاریخ 14 جولائی ہے صرف چند دن کا وقت باقی بچا ہے اسلئے۔تمام حضرات اس سلسلے میں تھوڑی توجہ دیں اور آنے والے جمعہ سے پہلے پہلے ترتیب بنائے کہ ہر مسجد میں ضرور اعلان ہو اور چند نوجوان نماز کے بعد مسجد میں کھڑے ہو جائے تاکہ لوگوں کو QR کا طریقہ اور لنک کے ذریعے ای میل کرنے کا سلیقہ سکھا سکیں اور ترغیب دے کر ان سے ای میل کروائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.