اورنگ آباد: حکومت مہاراشٹر کی جانب سے اورنگ آباد کے نامور تعلیمی ادارے مولانا آزاد کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کو گرین چیمپیئن ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ اورنگ آباد کے ضلع کلکٹرسنیل چوہان نے آزاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر فاروقی اور ان کی پوری ٹیم کو دیا، اس موقع پر ضلع کلکٹر نے ماحولیات کے تحفظ میں مولانا آزاد کالج کی خدمات کا برملا اعتراف کیا، ساتھ ہی سرسبزی اور شادابی کے لیے کالج کے عملی اقدامات کی ستائش کی، واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے ریاست بھر میں صرف چار اداروں کو ایوارڈ کے لیے سلیکٹ کیا جن میں تین یونیورسٹیوں کے علاوہ چوتھا مولانا آزاد کالج ہ ، کالج کے پرنسپل مظہر فاروقی نے ایوارڈ کو کالج کے لیے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ اس سے ہمارے اسٹاف کی مزید حوصلہ افزائی ہوگی۔ Maharashtra Government's Green Champion Award
ضلع کلکٹر کی حیثیت سے میں مولانا آزاد کالج کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ کو گرین چیمپیئن ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے، یہ ایوارڈ سوچھتا ایکشن پلان دوہ زار اکیس بائیس کے تحت دیا جارہا ہے، سوچھتا ابھیان کے تحت مولانا آزاد کالج آف آرٹس سائنس اینڈ کامرس نے شجرکاری، صاف صفائی اور ماحولیات کے تحفظ میں عملی طور پر کلیدی کردار ادا کیا اور شہر کی سرسبزی و شادابی کو یقینی بنایا یہ بہت اہم مشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: