ETV Bharat / state

Maulana Atif Sanabili Reaction صحت وتندرستی کی فکر بھی اسلام کی ایک عظیم تعلیم ہے: مولانا عاطف سنابلی - دارالحکمہ اسلامک اینڈ ویلفیئر سینٹر ساکی ناکہ

دین اسلام ایک ہمہ گیر اور انسانی فطرت کے عین مطابق ایک عظیم دین ہے، اس کی جامع تعلیمات تمام شعبہائے حیات سے متعلق رہنمائی کرتی ہیں، دین اسلام میں صحت وتندرستی بھی ایک عظیم نعمت ہے پیغمبراسلام کا فرمان ہے کہ دو نعمتیں جس سے متعلق لوگ غفلت اور کوتاہی شکار ہیں ایک فراغت دوسرے صحت وتندرستی ہے،Maulana Atif Sanabili Reaction

صحت وتندرستی کی فکر بھی اسلام کی ایک عظیم تعلیم ہے: مولانا عاطف سنابلی

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 8:35 PM IST

ممبئی:اسی طرح رسول گرامی نے طاقتور، توانا اور صحتمند مومن کو اللہ کی نگاہ میں زیادہ پسندیدہ قراردیا ہے،صحت وتندرستی انسانی زندگی کی سب سے گراں قدر اور عظیم ترین نعمت ہے.عوام میں صحت سے متعلق بیداری لانا اور کمزور طبقات کی صحت کے لئے کام کرنا ہم سب کا دینی وسماجی فریضہ ہے.ان خیالات کا اظہار دارالحکمہ اسلامک اینڈ ویلفیئر سینٹر ساکی ناکہ، ممبئی کے زیرانتظام منعقد ہونے والیمفت میڈیکل کیمپ کے موقع پرملک کے معروف اور نامور عالم دین، مشہور داعی وخطیب دارالحکمہ اسلامک اینڈ ویلفیئرسینٹر کے چیئرمین مولانا عاطف سنابلی نے کیا-

مولانا نے کہا کہ جب آدمی صحت مند اور تندرست ہوتا ہے تو اسے دین اور دینی احکامات پر عمل میں بھی آسانیاں ہوتی ہیں.انہیں مقاصد کے تحت آج دارالحکمہ سنٹر کی طرف سے خواتین کے لئے مفت طبی سہولیات کے لئے میڈیکل کیمپ منعقدکیا گیا، جس میں علاقہ کی تقریبا تین سوزائدخواتین نے ممتاز وماہرین ڈاکٹرس سیفری طبی مشورے لئے، ان کے تمام جسمانی امراض کے چیک اپ اور صحت کی رہنمائی کے لئے ماہراور تجربہ کار اطباء کی خدمات اور سہولیات عوام کو فراہم کی گئیں، جس کے لئے ہم تمام ڈاکٹرس اور اپنی پوری ٹیم کے بے انتہا شکرگذار ہیں.

موجودہ حالات میں علاج ومعالجہ کی منہگائی اوردیگر مسائل کو دیکھتے اور محسوس کرتے ہوئے کمزور اور غریب طبقہ کی خواتین کے لئے ممتاز وماہر ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی گئیں تاکہ کمزور وغریب لوگ بھی ماہر ڈاکٹرس سے فائدہ اٹھا سکیں.

یہ بھی پڑھیں:Raza Academy مسلم ممالک سویڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کریں، محمد سعید نوری

کیمپ ساکی ناکہ، خیرانی روڈ کے الریّان اسلامک کلاسز میں منعقد ہوا، جس میں علاقہ کی سماجی شخصیات نے ڈاکٹروں کو گلدستہ پیش کرکے ان کا شکریہ ادا کیا، دارالحکمہ اسلامک اینڈ ویلفیئر سنٹر کے چیئرمین مولانا عاطف سنابلی صاحب نے نان مسلمس ڈاکٹرس کی خدمت میں مومنٹو اور ہندی ومراٹھی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ بھی بطور ہدیہ پیش کیا-

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.