ETV Bharat / state

مالیگاؤں کے دو اہم مقامات پر بھیانک آتشزدگی

مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں ایک ہی وقت میں دو اہم مقامات الفا موبائل دکان اور پلاسٹک کارخانہ میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

massive fire in plastic godown and mobile shop in malegaon
مالیگاؤں کے دو اہم مقامات پر بھیانک آتشزدگی
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 8:43 AM IST

قدوائی روڈ سے قریب واقع انڈسٹریل سوسائٹی کمپاؤنڈ کے شاپنگ سینٹر میں جاری الفا موبائل پوائنٹ اور دیوی کا ملہ علاقہ میں پلاسٹک کارخانہ میں کل دوپہر شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے بھیانک آگ لگ گئی۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کا دن ہونے کی وجہ سے کاروبار بند تھا۔جس کے سبب آگ سے زبردست مالی نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اطراف کے لوگ جمعہ کی نماز کے لیے گئے ہوئے تھے۔ نماز سے آتے ہی لوگ آگ بجھانے میں مصروف ہوگئے۔

فوری طور پر دونوں مقامات پر فائر بریگیڈ عملہ نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔وہیں سٹی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع الفا موبائل دکان پر سٹی پولیس کے اہلکاروں نے پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔اور لوگوں کے ہجوم کو ہٹا کر راستہ صاف کیا۔

دیوی کا ملہ پلاسٹک کارخانہ پر رمضان پورہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر صاحب راؤ تھورات نے فوری طور پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

مالیگاؤں کے دو اہم مقامات پر بھیانک آتشزدگی

جائے حادثہ کے قریب موجود لوگوں کے مطابق موبائل دکان میں الیکٹرانک سامان رکھے ہوئے تھے۔موبائل چارجر، بیٹری، نئے موبائل فون،فرنیچر وغیرہ تمام سازوسامان جل کر کوئلہ کی شکل میں تبدیل ہوگئے۔وہیں پلاسٹک کارخانہ کا بھی یہی حال بتایا جارہا ہے۔

پلاسٹک کارخانہ میں سوکھی پلاسٹک موجودہ ہونے کی وجہ سے آگ کی لپٹیں نے مزید شدت اختیار کرلی۔جس کے سبب آسمان میں دھواں ہی دھواں اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہا تھا۔

فائر اسٹیشن اور پانی کی ٹانکی قریب ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر پہنچ گئی۔اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔جس کے سبب موبائل دکان اور پلاسٹک کارخانہ کے اطراف دوسری دکانیں اور مکانات متاثر ہونے بچ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.