ممبرا سے متصل تجارتی علاقہ میں دیر رات بھنگار کے گودام میں آتشزدگی کے بعد کل 13 گودام اس کی زد میں آگئے۔ اس حادثہ میں گودام سمیت لاکھوں روپے کی املاک خاکستر ہو گئی ہیں۔
اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ عملہ جائے واقعہ پر پہنچا اور سخت مشقت کے بعد آگ پر صبح میں قابو پایا گیا۔