وزیر اعظم نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اس کے بعد سے ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے محفل ہال کا مطلب ہی بدل گیا ہے۔ نصف ایکڑ میں پھیلے محفل ہال میں اس وقت جنتا کرفیو اور لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہے لوگوں کے لیے وسیع پیمانے پر کھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
جب اس کا آغاز کیا گیا تو محض 1500 لوگوں کے لیے کھانا بنا کر ممبئی کے ہر اس علاقے میں تقسیم کیا گیا، جہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے انسانوں کو کھانا نہیں مل پا رہا تھا۔
مشکل کی گھڑی میں ان لوگوں کے لیے محفل ہال کا کردار بہت ہی اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آغاز 1500 سے ہوا اور اب 10 ہزار سے زائد لوگوں کے لیے یہاں کھانا بنا کر تقسیم کیا جاتا ہے۔
محفل ہال کے مالک اور کاروباری سلیم کوڈیا نے بتایا کہ 'اس کام کے لیے کئی لوگوں نے ان کا ساتھ دیا۔10 ہزار لوگوں کے لیے کھانا بنانا انھیں تقسیم کرنا یہ آسانی کام نہیں تھا لیکن لوگوں کا ساتھ اور خدمات خلق کا جذبہ مصیبت میں پھنسے ہوئے لوگوں کا درد جن لوگوں نے بھی محسوس کیا انہوں نے اس کار خیر میں ہمہ وقت تیار رہے اور دن و رات کی محنت کے بعد محفل ہال کو محفل ریلیف سنٹر میں تبدیل کر دیا۔
محفل ریلیف سینٹر کے ذمہ داران نے کہا کہ یہ مشن ایک طبقے تک محدود نہ رہے بلکہ اسے انسانیت کا نمونہ بنا کر پیش کرے تو ممبئی میں لاک ڈاؤن تو کیا عام دنوں میں بھی کوئی بھوکا نہیں سو سکتا۔