ETV Bharat / state

Nitin Gadkari in Marathwada: 'مراٹھواڑہ کی سڑکیں جلدی ہی امریکہ کی سڑکوں جیسی ہوں گی'

اورنگ آباد میں مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ سال 2024 تک مراٹھواڑہ کے سبھی راستے امریکی سڑکوں کے جیسے ہوں گے۔ Highway Inauguration by Nitin Gadkari

نتن گڈکری کے ہاتھوں اورنگ آباد ہائی وے کا افتتاح

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 5:08 PM IST

مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڑکری نے اورنگ آباد شہر میں سولہ پور دھولیہ ہائی وے کا افتتاح کیا۔ اس دوران نتن گڈکری نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے اورنگ آباد کے لیے کئی سارے راستوں کی تعمیر و مرمت کو منظورِی دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں امریکہ جیسی سڑکیں مراٹھواڑہ میں دیکھنے کو ملیں گی۔ Nitin Gadkari Inaugurate Aurangabad Highway

نتن گڈکری کے ہاتھوں اورنگ آباد ہائی وے کا افتتاح

پہلے مرحلے میں دھولیہ۔سولاپور راستے کا کام مکمل کرنے کے بعد عوام کے نام منسوب کرنے کی غرض سے اورنگ آباد میں ایک پروگرام بیڑ بائی پاس جبیندا لائنز میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں نہ صرف دھولیہ۔سولاپور روڈ کا افتتاح کیا گیا بلکہ پیٹھن اورنگ آباد راستے کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ اس طرح اس پروگرام میں چار راستوں کا افتتاح ہوا اور چار راستوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے عوام سے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے اورنگ آباد ضلع کے لیے کئی سارے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جن میں اورنگ آباد۔پونے ایکسپریس ہائی وے کی تعمیر، اورنگ آباد کے چکل تھانہ سے والوج ایم آئی ڈی سی تک میٹرو ڈبل ڈیکر برج کی تعمیر شامل ہیں۔

نتن گڑکری نے یہ بھی اعلان کیا کہ جلدی ہی اورنگ آباد ضلع کو آبی و فضائی آلودگی سے پاک بنا دیا جائے گا اور چالیس گاؤں گھاٹ کو چار لائن راستے کا تعمیراتی کام جلد شروع کیا جائے گا۔ ضلع کے ایسے تفریحی مقامات جہاں روپ وے کی ضرورت ہے وہاں روپ وے تیار کیے جائیں گے، سیاحتی مقامات اجنتا ایلورا اور پیٹھن پر سیاحوں کی سہولت کے لئے راستے کے کنارے مختلف ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔ مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ سال 2024 تک علاقہ مراٹھواڑہ کے سبھی راستے امریکہ اسٹینڈرڈ کے ہو جائیں گے، انہوں نے مقامی افسران انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ اورنگ آباد شہر کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کی تجاویز بھجوائی جائے اور اس کے لیے بھی وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.