صحت افسران نے جمعہ کو بتایا کہ اس دوران اورنگ آباد سب سے بری طرح متاثر رہا جہاں 310 نئے معاملے آئے اور 9 لوگوں کی موت ہوئی۔ اس کے علاوہ لاتور میں 315 نئے معاملے اور 9 اموات، عثمان آباد میں کورونا کے 204 معاملے اور چار اموات، پربھنی میں 111 معاملے اور دو اموات، جالنا میں 129 اور ہنگولی میں 32 نئے معاملے درج کئے گئے ۔
کورونا کے مریضوں کو مہاراشٹر کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔