مہاراشٹر کے مراٹھواڑا علاقے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا کے 1109 نئے کیسز درج کئے گئے اور 28 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان اضلاع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 29،009 ہوگئی ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 968 ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ کہ اب تک مجموعی 18،671 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
علاقے کے مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سنٹروں میں بقیہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
تمام ضلع صدر دفاتر سے جمع کئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اورنگ آباد میں سب سے زائد 283 کیسز اور نو کی موت ، ناندیڑ میں 168 کیسز اور چھ کی موت اور لاتور میں 170 کیسز اور ایک کی موت ہوئی ہے ۔ عثمان آباد میں 191 کیسز ، جالنہ میں 77 کیسز اور پانچ کی موت ، پربھنی میں 38 کیسزاور پانچ کی موت ، بھیڑ میں 124 کیسز اور کی موت اور ضلع ہنگولی میں 58 کیسز سامنے آئے ہیں ۔