ETV Bharat / state

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید 748 نئے کیسز اور 18 افراد ہلاک - Marathwada report 748

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے ریکارڈ 748 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور اس دوران جان لیوا وبا سے 18 افراد کی موت ہوئی ہے۔

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید 748 نئے کیسز اور 18 افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 31, 2020, 2:21 PM IST

مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں مزید 18 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 814 ہوگئی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 22،594 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس علاقے میں اب تک 15،029 مریض صحت مند ہوئے ہیں اور بقیہ متاثرہ افراد کا علاج کیا جارہا ہے۔

ضلع ہیڈ کوارٹر سے موصولہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 276 کیسز رپورٹ ہوئے اور چھ متاثرہ افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ عثمان آباد میں 132 نئے کیسز اور ایک موت ،ناندیڑ میں 117 نئے کیسز اور ایک موت ، لاتور میں 101 نئے کیسز اورچار اموات ،جالنہ میں 51 نئے کیسز اور دو ہلاک اورپر بھنی میں 28 نئے کیسزاور ایک موت اور ہنگولی میں پانچ نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.