مہک پربھو نے کہا تھا کہ 'وہ کشمیریوں کی حالت زار پر پریشان ہیں اور پرامن انداز میں احتجاج کر رہی ہیں لیکن حزب اختلاف نے کہا کہ یہ غداری کرنے جیسا ہے۔'
پارٹی کے ترجمان اخبار سامنا میں کہا گیا کہ 'ممبئیکر مراٹھی لڑکی نے پرامن انداز میں کشمیری عوام کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا۔ تاہم حزب اختلاف اسے غداری کا کام قرار دے رہا ہے۔ حزب اختلاف کی اس سے بدتر کوئی اور مثال نہیں مل سکتی ہے۔'
اداریہ میں حزب اختلاف پر نکتہ چینی کی گئی کیوںکہ اس کے ذریعے ریاستی حکومت کو اس معاملے میں ٹارگیٹ کیا گیا۔
گیٹ وے آف انڈیا پر ایک مظاہرے کے دوران 'فری کشمیر' کے پوسٹر دکھائے جانے کے بعد بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس نے پیر کے روز مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے پر تنقید کی تھی۔
فڑنویس نے کہا تھا کہ 'وزیر اعلی کے دفتر سے محض دو کلومیٹر کے فاصلے پر 'فری کشمیر، ہند مخالف مہم منعقد کی گئی۔
سابق وزیراعلی نے ٹویٹ کیا کہ احتجاج کس لیے ہے؟ آزاد کشمیر کے نعرے کیوں؟ ہم ممبئی میں ایسے علیحدگی پسند عناصر کو کیسے برداشت کر سکتے ہیں؟ سی ایم او سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر آزادی گینگ کے ذریعے فری کشمیر کے نعرے؟ ادھو جی کیا آپ اس فری کشمیر اینٹی انڈیا مہم کو اپنی ناک کے نیچے برداشت کر رہے ہیں؟'