ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ویکسین کی کمی، صرف دو دن کا اسٹاک ہونے کی وجہ سے متعدد مراکز بند - اردو نیوز ممبئی

ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ مرکز کی ٹیم مہاراشٹر کے 30 اضلاع میں تفتیش کرنے آئی ہوئی ہے، ٹیم اس بات کا سروے کرے گی کہ کورونا سے لڑنے کے لئے انفراسٹرکچر کیسا ہے؟ کیا ریمیڈی ویر ہسپتالوں میں دستیاب ہے؟ یہ ٹیم بہت سے پہلوؤں پر تفتیش کرے گی۔

coronavirus
کورونا وائرس
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 7:09 AM IST

حکومت مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کورونا ویکسین کے معاملے پر مرکزی حکومت کو سخت نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ ریاست میں اب صرف نو لاکھ ڈوز باقی ہیں، جو ریاست بھر میں تقسیم کردئے گئے ہیں۔

یہ خوراکیں صرف 2 دن تک رہیں گی۔ ریاست بھر میں حفاظتی ٹیکوں کے 4 ہزار مراکز ہیں۔ مرکز کے نئے آرڈر کے مطابق، نیا اسٹاک 15 اپریل سے دستیاب ہوگا۔ ہمارے پاس موجود اسٹاک تقسیم کرنے کے بعد جب تک نیا اسٹاک نہیں مل جاتا تب تک سنٹر کو بند کرنا پڑے گا۔

فی الحال پانچ سے چھ ویکسینیشن مراکز کو مکمل طور پر بند کرنا ہے۔ آٹھ اپریل یعنی جمعرات سے 15 اپریل کے درمیان تقریباً 15 اضلاع میں ویکسینیشن روکنا پڑسکتا ہے۔ ویکسینیشن مہم کو تقریباً 77 دنوں تک روکنا پڑسکتا ہے۔

راجیش ٹوپے نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے 6 کروڑ آبادی والی ریاست گجرات کو ایک کروڑ ویکسین کی خوراک دی ہے۔ مگر مہاراشٹر جو کہ 12 کروڑ آبادی پر مشتمل ہے یہاں صرف ایک کروڑ چار لاکھ کورونا ویکسینیشن کی ہی خوراک فراہم کی ہے۔

گجرات میں صرف 17 ہزار لوگ ہی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ مہاراشٹر کی صورتحال کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اس کے باوجود یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ مہاراشٹر کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

خوراک کی کمی کی وجہ سے ستارہ، سانگلی، پنویل میں ویکسینیشن بند ہوگئی ہے۔ صرف آج کا اسٹاک بلڈانہ میں باقی ہے۔

تازہ ترین معلومات دیتے ہوئے ٹوپے نے مزید کہا کہ ویکسین کی نئی کھیپ میں مہاراشٹر کو 17.5 ملین کورونا ویکسین کی خوراک دی گئی ہے جبکہ اترپردیش کو 48 لاکھ، گجرات کو 30 لاکھ، مدھیہ پردیش کو 40 لاکھ اور ہریانہ کو 24 لاکھ خوراکیں دی گئیں۔

صوبہ مہاراشٹر میں کورونا سے متاثرین کی اموات بھی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ ایسی سنگین صورتحال میں ہمیں کورونا ویکسین کی خوراک کیوں دی جارہی ہے؟

فی الحال مہاراشٹر کو 7 دن میں 40 لاکھ خوراکوں کی ضرورت ہے۔

راجیش ٹوپے نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کی کھیپ بیرون ملک بھیجنے کے بجائے پہلے اسے ہمارے ملک میں وافر مقدار میں دیا جائے۔

سپر پاور امریکہ نے 18 برس کے اوپر نوجوانوں کے لئے بھی ویکسینیشن شروع کیا ہے۔ اسی طرح ہمارے ملک میں بھی شروع ہونا چاہئے۔ ہم مسلسل کورونا متاثرین کی ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

دہلی: سر گنگا رام اسپتال کے 37 ڈاکٹرز کورونا سے متأثر

ممبئی اتنا بڑا شہر ہے کہ اگر کوئی شخص یہاں بوریولی سے آئے گا تو راستے میں کتنے لوگوں سے ملے گا اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.