ETV Bharat / state

Buldhana Bus Accident بلڈھانہ میں دو بسوں کی ٹکر، چھ امرناتھ یاتری ہلاک، پچیس لوگ زخمی - Maharashtra accident news

امرناتھ سے یاتریوں کو لے کر ناسک جا رہی بس مہاراشٹر کے بلڈانہ میں واقع لکشمی نگر کے قریب ایک دوسری پرائیویٹ بس سے ٹکرا گئی، جس میں چھ افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔

Buldhana Bus Accident
Buldhana Bus Accident
author img

By

Published : Jul 29, 2023, 10:19 AM IST

Updated : Jul 29, 2023, 1:47 PM IST

بلڈھانہ: مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں ملکاپور میں لکشمی نگر کے قریب ممبئی-ناگپور ہائی وے پر فلائی اوور پر امرناتھ یاتریوں کو لے جا رہی ایک نجی بس کی دوسری پرائیویٹ بس سے ہفتہ کی سہ پہر تقریباً تین بجے ٹکر ہو گئی۔ اس تصادم میں کم از کم چھ لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی بلڈھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہوگئی۔ زخمیوں کو بلڈانہ ہیڈ کوارٹر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ بس امرناتھ یاتریوں کو لے کر بس ہنگولی واپس آ رہی تھی اور اس میں تقریباً 35-40 یاتری سوار تھے۔

حادثے کی شکار دوسری بس ناگپور سے ناسک جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 25-30 مسافر سوار تھے۔ حادثے میں دونوں بسوں کو نقصان پہنچا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کچھ لوگ شدید زخمی ہیں اور ان کا انتہائی نگہداشت یونٹ میں علاج کیا جا رہا ہے۔

  • VIDEO | Five persons, including two women, were killed and 20 others were injured after two private buses collided in the early hours of Saturday in Maharashtra’s Buldhana district.

    READ: https://t.co/onLTKdAaKv pic.twitter.com/7e0vr79nIl

    — Press Trust of India (@PTI_News) July 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جانکاری کے مطابق ناسک کی طرف جا رہی بس ایک ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہی تھی، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ ناسک جانے والی بس دوسری طرف سے آنے والی بس کے سامنے آ گئی، جس کی وجہ سے آمنے سامنے سے ٹکر ہو گئی۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کچھ لوگ شدید زخمی ہیں۔ ان کا انتہائی نگہداشت یونٹ میں علاج کیا جا رہا ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری کی گئی جانکاری کے مطابق، مرنے والوں کی شناخت سنتوش جگتاپ، ڈرائیور (عمر 45، بھانڈیگاؤں، ہنگولی)، شیواجی دھنا جی جگتاپ (عمر 55، بھانڈیگاؤں، ہنگولی)، رادھا بائی سکھرام گاڈے (عمر 50، جے پور، ہنگولی)، سچن شیواجی مگھاڈے (عمر 28 سال لوہیگاؤں، ہنگولی) ارچنا گھکسے (عمر 30 لوہیگاؤں، ہنگولی) کنہوپترا ٹیکالے (عمر 40 کیسپور، ہنگولی) کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Buldhana Bus Accident بلڈھانہ میں خوفناک بس حادثہ، چھبیس مسافروں کی موت

اس سے قبل یکم جولائی کو مہاراشٹر کے سمردھی-مہاراگ ایکسپریس وے پر ایک تباہ کن حادثے میں ایک بس میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت 26 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے تھے۔ سمردھی ایکسپریس وے پر ناگپور سے 33 مسافروں کو لے کر پونے جا رہی ایک بس صبح 1.32 بجے بلڈھانہ کے سندھ کھیڑا راجا میں الٹ گئی تھی اور اس میں آگ لگنے کی وجہ سے 26 مسافر ہلاک ہو گئے۔

Last Updated : Jul 29, 2023, 1:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.