ETV Bharat / state

منصورہ: لولوہ یوسف بودائی پالی ٹیکنک میں کمپیوٹر سائنس کورس کےلیے منظوری - Computer Science Course in Lulu Yusuf Boodai Polytechnic

لولوہ یوسف بودائی پالی ٹیکنک میں کمپیوٹر سائنس کورس کو AICTE اور MSBTE نے منظوری دے دی جس میں دسویں اور بارہویں (آرٹس یا کامرس) کے بعد فرسٹ ایئر اور بارہویں سائنس کے بعد ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔

منصورہ: لولوہ یوسف بودائی پولی ٹیکنیک میں کمپیوٹر سائنس کورس کےلیے منظوری

author img

By

Published : Jul 21, 2021, 10:52 PM IST

دور حاضر میں کمپیوٹر کی اہمیت و افادیت اور طلبہ کے تئیں کمپیوٹر فیلڈ میں بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی نے لولوہ یوسف بودائی پالی ٹیکنیک کالج میں کمپیوٹر سائنس برانچ کی شروعات کرنے کا فیصلہ کیا۔ کمپیوٹر سائنس کورس کی منظوری کے لیے ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی اور AICTE اور MSBTE کی گائڈ لائن کے مطابق عمل کیا گیا۔

ورکنگ کمیٹی کی مسلسل جدوجہد کے بعد تین سالہ کمپیوٹر سائنس ڈپلومہ کورس کو آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (AICTE)، دہلی اور مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (MSBTE)، ممبئی کی جانب سے منظوری ملی جس کے لیے جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے مینجمنٹ کی جانب سے لولوہ یوسف بودائی پالی ٹیکنیک کالج میں دو سو کمپیوٹر پر مشتمل چار کمپیوٹر لیب اور اسمارٹ کلاس رومس کا نظم کیا گیا۔ نیز کمپیوٹر شعبہ میں تجربہ کار اور قابل ڈاکٹریٹ اساتذہ کی تقرری بھی کی گئی۔

اس طرح سے منصورہ کیمپس کے لولوہ یوسف بودائی پولی ٹیکنیک کالج میں ایک نئی کمپیوٹر سائنس برانچ کی شروعات ہورہی ہے۔ جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی (ممبئی) کے زیر اہتمام مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں انجینئرنگ اور پولی ٹیکنیک کالجز کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ عبداللطیف علی الشایع فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں انجینئرنگ ڈگری میں سول، کمپیوٹر، الیکٹریکل، الیکٹرانکس اور میکانیکل کورسیس جاری ہیں۔

لولوہ یوسف بودائی پولی ٹیکنیک میں سول اور میکانیکل ڈپلومہ جاری ہے اور اب امسال سے ڈپلومہ میں کمپیوٹر سائنس برانچ بھی شروع ہو رہی ہے۔ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے زیر اہتمام لاک ڈاؤن کے دوران بھی آن لائن طرز پر باقاعدہ کلاسیس جاری رہیں۔ ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کی مسلسل جدوجہد سے گذشتہ سال 85 فیصد پلیسمنٹ ریکارڈ قائم ہوا۔ امسال میکانیکل انجینئرنگ کے دو طلبہ کا دنیا کے معروف ملٹی نیشنل کمپنی ”سعودی آرامکو‘‘ میں بطور انجینئر انتخاب ہوا۔ اسی طرح ڈگری اور ڈپلومہ کامیاب طلبہ مختلف کمپنیوں اور انڈسٹریز میں بر سر روزگار اور ملازمت یافتہ ہیں۔

آئندہ سالوں میں منصورہ کیمپس میں سو فیصد کیمپس پلیسمنٹ اور انٹر نیشنل پلیسمنٹ کی کوشش کی جائے گی۔ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں سال 2021 کےلیے ڈپلومہ کورسیس اور ڈگری کورسیس میں داخلے جاری ہیں۔

(1) دسویں کامیاب طلبہ منصورہ پولی ٹیکنیک میں سال اول میں سول، کمپیوٹر اور میکانیکل ڈپلومہ کورسیس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ (2) بارہویں (آرٹس یا کامرس) کامیاب طلبہ کسی بھی ڈپلومہ کورس کے سال اول میں داخلہ کے اہل ہیں۔ (3) بارہویں سائنس (PCB)گروپ کامیاب طلبہ ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر ڈپلومہ کورسیس میں داخلے لے سکتے ہیں۔ (4)بارہویں سائنس کامیاب طلبہ انجینئرنگ ڈگری کے سال اول میں MHT-CET یا JEE امتحان کی بنیاد پر ہی داخلے کے اہل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: منصورہ انجینئرنگ کالج کے طلبہ کے لیے فری ٹریننگ

واضح رہے ڈگری اور ڈپلومہ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے مائیناریٹی، حکومتی اور ادارہ کی جانب سے خصوصی اسکالرشپ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ منصورہ پولی ٹیکنیک میں AICTE اور MSBTE کی جانب سے کمپیوٹر سائنس ڈپلومہ برانچ کو منظوری ملنے پر جامعہ محمدیہ کے چیئرمین مولانا ارشد مختار اور سیکریٹری راشد ارشد مختار کی جانب سے کالج ہٰذا کے پرنسپل پروفیسر شہزاد مبین، کوآرڈینیٹر پروفیسر یعقوب انصاری، شہباز مومن، ورکنگ کمیٹی ممبران اور پورے اسٹاف کو ان کی جدوجہد اور اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.