اورنگ آباد کی چھاؤنی عید گاہ میں 'مانو سیوا گروپ' کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے چندہ جمع کیا گیا۔ اس موقع پر لوگوں نے بڑھ چڑھ کر امداد میں حصہ لیا۔
مانو سیوا گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اس چندے سے سیلاب متاثرین کے لیے کمبل اور دواؤں کا انتظام کرے گا۔ مانو سیوا گروپ نے یہ بھی کہا ہے کہ 'امداد اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں آج بھی انسانیت زندہ ہے جبکہ انسانوں کو ہندو اور مسلمانوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔'
مانو سیوا گروپ میں تین سو سے زیادہ رضاکار اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔