ETV Bharat / state

خاتون کو پیٹرول سے زندہ جلانے کی کوشش، ملزم گرفتار

مہاراشٹر پولیس نے ایک خاتون پر تیزاب پھینکنے اور پیٹرول کے استعمال سے اسے زندہ جلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

خاتون کو پیٹرول سے زندہ جلانے کی کوشش، ملزم گرفتار
خاتون کو پیٹرول سے زندہ جلانے کی کوشش، ملزم گرفتار
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 10:47 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع بیڑ کے نیکنور علاقے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر ایک خاتون پر تیزاب پھینک دیا اور اسے پیٹرول سے زندہ جلانے کی کوشش کی۔ تاہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 13 نومبر کو پیش آیا تھا جس کے بعد خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے اس معاملے پر توجہ دی ہے اور اس معاملے کو فاسٹ ٹریک عدالت میں چلانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کیس میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل پولیس نے اس معاملے میں تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تعینات کی تھی۔

دیشمکھ نے ٹویٹ میں کہا کہ 'ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہدایات دی گئی ہیں کہ یہ معاملہ فاسٹ ٹریک عدالت میں چلایا جائے تاکہ قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جا سکے۔ میں ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.