ETV Bharat / state

Ganja Smuggling in Goa گوا میں گانجے کے ساتھ ایک شخص گرفتار - گوا پولس نے گانجہ برآمد کیا

گوا پولیس نے گانجہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے شخص کے قبضے سے ساڑھے پانچ کلو گرام گانچہ برآمد کیا ہے۔ Goa Police arrested Man with ganja

گوا میں گانجے کے ساتھ ایک شخص گرفتار
گوا میں گانجے کے ساتھ ایک شخص گرفتار
author img

By

Published : Mar 26, 2023, 7:27 AM IST

پنجی: گوا میں پولیس نے ایک 26 سالہ شخص کو 5.50 لاکھ روپے مالیت کا 5.5 کلو گرام گانجہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ایک اہلکار نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ گرفتار شخص کی شناخت 26 سالہ وجے ملک کے طور پر کی گئی ہے جو اڈیشہ کا رہنے والا ہے۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ 'وجے کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور ضبط شدہ منشیات کے ذرائع کا پتہ لگانے کے لیے اس کا پولیس ریمانڈ لیا جا رہا ہے۔" اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drugs recovered in Darbhanga: دربھنگہ میں بڑی مقدار میں گانجہ برآمد، تین گرفتار

واضح رہے دسمبر 2022 میں گوا پولیس نے ریاست جھارکھنڈ کی ایک خاتون کو چھ کلو گانجے کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ بازار میں چھ کلو گرام گانجے کی قیمت تقریبا چھ لاکھ روپے بتائی گئی۔ گرفتار خاتون کی شناخت 19 سالہ مسکان کرووا کے طور پر کی گئی جو جھارکھنڈ کی رہنے والی تھی۔ گوا پولیس کے انسداد منشیات سیل نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی قیادت میں شمالی گوا میں تیسواڑی میں کرمالی ریلوے اسٹیشن کے قریب چھاپہ ماری کی۔ اس دوران خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ واضح رہے گزشتہ روز اتر پردیش پولیس نے ضلع باگپت میں گانجہ بیچنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ہفتہ کو ضلع بدر کی بیوی کو گرفتار کر لیا۔ جس سے 1 کلو 600 گرام گانجہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.