ETV Bharat / state

Tipu Sultan, Aurangzeb Row ٹیپو سلطان کا اسٹیٹس پوسٹ کرنے پر ایک شخص گرفتار - ٹیپو سلطان اورنگزیب تنازع

مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع میں ٹیپو سلطان کو بھارت کا راجہ بتاتے ہوئے سٹیٹس پوسٹ کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہیں مالیگاؤں میں بھی لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Tipu Sultan
Tipu Sultan
author img

By

Published : Jun 14, 2023, 6:46 AM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع میں پولیس نے ایک شخص کو ٹیپو سلطان کا سٹیٹس پوسٹ کرنے اور انہیں 'بھارت کا راجہ' کہہ کر مخاطب کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ وہیں ناسک ضلع کے مالیگاؤں میں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کولہاپور کی کاگل پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان کا اسٹیٹس پوسٹ کر کے دو مذاہب کے درمیان تناؤ اور دشمنی کو جنم دینے کی کوشش کی گئی۔
پولیس کے مطابق جیسے ہی ٹیپو سلطان کے اسٹیٹس والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، کچھ ہندو تنظیمیں شکایت لے کر تھانے پہنچ گئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس اس شخص کی تحقیقات کرکے اسے گرفتار کرے۔ پولیس نے شکایت کے بعد 29 سالہ ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ اس واقعے کے بعد ہندو تنظیموں نے کاگل بند کا اعلان کیا لیکن پولیس کی اپیل کے بعد انہوں نے اس بند کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اس حوالے سے ہندو تنظیموں نے بھی پیغام جاری کیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع میں کچھ دن پہلے اورنگزیب اور ٹیپو سلطان کی تصویریں سوشل میڈیا پر اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کرنے کی وجہ سے تشدد ہوا تھا۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ پولیس کے سمجھانے اور قانونی کارروائی کے بعد بند کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، لیکن پیر کو چند دکانیں پھر بھی بند رہیں جب کہ باقی دکانیں کھلی دیکھی گئیں۔ دراصل پیر کو کاگل کے علاقے میں ہفتہ وار میلے کا دن ہے اور دکاندار اس موقع کو گنوانا نہیں چاہتے تھے۔ لوگوں کی حفاظت اور احتیاط کے لیے علاقے میں 100 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ ادھر ملزم نوجوان کے والد کو کاگل جمعیت سے نکال دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Aurangabad Gramin Police اورنگ آباد ضلع میں اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والوں پر ہوگی قانونی کارروائی

اس سلسلے میں جمعیت نے پولیس کو ایک خط بھی دیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ٹیپو سلطان کا اسٹیٹس لگانے والے لوگوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جمعیت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ملزم کو جمعیت سے نکالنے کا مطلب یہ نہیں کہ اس کا معاشرے سے بائیکاٹ کیا جائے۔ یہ صرف ایک عمل ہے۔ جمعیت کا دعویٰ ہے کہ ملزم نوجوان کے والد کو اپنے بیٹے پر قابو پانے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.