ETV Bharat / state

فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ لکھنے کے الزام میں گرفتار

ایودھیا اراضی کے تنازعہ کے فیصلے سے پہلے ہی فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے والے شخص کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ لکھنے کے الزام میں گرفتار
author img

By

Published : Nov 9, 2019, 8:43 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع دھولے سے تعلق رکھنے والے ایک 56 سالہ شخص کو جمعہ کے دن ایودھیا تنازعہ کے فیصلے سے قبل فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔

ایودھیا اراضی تنازعہ پر فیصلہ سنانے کے لئے سپریم کورٹ نے ہفتے کا دن مقرر کیا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ 'ضلع دھولے کے اولڈ آگرہ روڈ کے رہائشی سنجے رامشور شرما نے مبینہ طور پر علاقائی زبان میں لکھا تھا کہ 'وہ سری رام جنم بھومی تنازعہ پر انصاف ملنے کے بعد دیوالی منائیں گے اور زور دیا تھا کہ اس سے 'تاریخ کا سیاہ چیپٹر' مٹ جائے گا۔'

اطلاع کے مطابق جب سوشل میڈیا پر نگرانی کر رہی پولیس ٹیم کو اس بارے میں معلوم ہوا تو پولیس نے شرما کو 'بھارتی تعزیرات ہند کی دفعہ 153 (1) (بی) ' اور سیکشن 188 کے تحت مذہبی، نسلی، برادری کی بنیاد پر نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

اس معاملہ کو لے کر ملک کے کئی حصوں میں سوشل میڈیا پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'شرما کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ 'شرما کو گذشتہ تین ماہ میں دو مقدمات میں پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

شرما پر دوسری برادری کی لڑکی سے دوستی کرنے کے سلسلے میں ایک شخص سے مار پیٹ کرنے اور دو افراد کو مارنے کا الزام بھی ہے۔

Intro:Body:

try

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.