ETV Bharat / state

Maloney violence case ہائی کورٹ نے سی سی ٹی وی محفوظ کرنے کی ہدائت دی - درخواست گزار جمیل مرچنٹ

ممبئی کے مالونی علاقے میں ہونے والے تشدد کو لیکر سماجی کارکن جمیل مرچنٹ نے بمبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جس میں انہوں نے اُن کے خلاف درج ہوئی ایف آئی آر کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے میں کورٹ نے واردات کے دن کی سی سی ٹی وی ویڈیو محفوظ کرنے کا حکم صادر کرتے ہوۓ معاملے کی سنوائی جاری رکھی۔

مالونی تشدد معاملہ: ہائی کورٹ نے سی سی ٹی وی محفوظ کرنے کی ہدائت دی

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 7:34 PM IST

ممبئی: اس درخواست کے ذریعہ درخواست گزار جمیل مرچنٹ نے 30 مارچ 2023 کی رات 10.30 بجے سے صبح 10.00 بجے تک مالونی پولیس اسٹیشن میں نصب کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز (ویڈیو اور آڈیو دونوں) کی ریکارڈنگ کو محفوظ/محفوظ کرنے کا مطالبہ کیا تھا درخواست گزار کے مطابق یہ تشدد اور اُنہیں ملزم بنائے جانے کے پیچھے کی وجہ پولیس پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے دباؤ تھا۔

عرضداشت کے مطابق ایف آئی آر درج کرنے اور درخواست گزار کا نام ایف آئی آر میں شامل کرنے کے لیے کچھ سیاسی رہنماؤں کا تھانے میں بیٹھنا اور پولیس پر دباؤ بنانا۔اس حقیقت کے باوجود کہ درخواست گزار پولیس ایجنسی کی مدد اور تعاون کر رہا تھا۔ ہجوم کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس نے بھیڑ کو منتشر کیا اور بڑا فساد برپا ہونے بھی دیا۔

حالانکہ کہ پولیس کی جانب سے پیش ہونے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے مذکورہ الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔کورٹ نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے کہا کہ ہم زونل ڈی سی پی کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ 30 مارچ 2023 کی رات 10.30 بجے سے 31 مارچ 2023 کی صبح 10 بجے تک مالونی پولیس اسٹیشن میں نصب کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز (ویڈیو اور آڈیو دونوں) کی ریکارڈنگ کو محفوظ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:Dupatta banned in Acharya College چیمبور کے اچاریہ کالج میں اب دوپٹہ پہننے پر پابندی

آپ کو بتا دیں کی 30 مارچ کی شب میں مالونی علاقے میں رام نومی جلوس کے دوران ہونے والی نعرے بازی کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول تھا پولیس نے مقامی سماجی کارکن جمیل مرچنٹ کو بھیڑ منتشر کرنے اور حالات کو قابو کرنے کے لیے مدد مانگی لیکن بعد میں پولیس نے یکطرفه کارروائی کرتے ہوئے جمیل مرچنٹ سمیت کئی لوگوں کے خلاف فرقہ ورانہ تشدد کہ معاملہ درج کرلیا۔ جس کے بعد جمیل مرچنٹ نے ہائی کورٹ میں اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.