ETV Bharat / state

مالیگاؤں: تریپورہ میں مسلمانوں پر حملوں کے خلاف احتجاج

تریپورہ میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات، گھروں اور دکانوں پر حملے کے خلاف آج مالیگاؤں میں پاپیولر فرنٹ آف انڈیا کے ضلع صدر مولانا سیف الرحمن ندوی کی قیادت میں ایڈیشنل کلکٹر آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا اور ساتھ ہی پی ایف آئی کے صدر و اراکین نے اس سلسلے میں ایڈیشنل کلکٹر کو ایک میمورنڈم بھی دیا۔

مالیگاؤں: تریپورہ میں مسلمانوں پر حملوں کے خلاف احتجاج
مالیگاؤں: تریپورہ میں مسلمانوں پر حملوں کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Oct 29, 2021, 6:25 PM IST

اس موقع پر پاپیولر فرنٹ آف انڈیا کے ضلع صدر مولانا سیف الرحمن ندوی نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے تریپورہ کے مسلمانوں پر ظلم و تشدد کیا جارہا ہے اور مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کے ساتھ ساتھ مذہبی مقامات پر بھی حملے کیا جارہا ہے۔ تریپورہ میں جو مسلمانوں پر حملے کئے جارہے ہیں وہ اصل میں ملک کے دستور پر حملہ ہے، جس کی پاپیولر فرنٹ آف انڈیا سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔

مالیگاؤں: تریپورہ میں مسلمانوں پر حملوں کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں ہتھیاروں کی پوجا کے نام پر ہتھیاروں کی نمائش کی جارہی ہے اور کمزور طبقوں کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ اگر آپ لوگوں کو اس ملک میں رہنا ہے تو خوف کے ماحول میں رہنا ہوگا۔

مولانا سیف الرحمن ندوی نے مزید کہا کہ تریپورہ کے مسلمانوں پر ظلم و تشدد اور ان کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے لیکن اس معاملے پر ملک کی مسلم تنظیموں میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ ایسے میں پاپیولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری انیس احمد کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا۔ جس کے بعد پاپیولر فرنٹ آف انڈیا کے ذمہ داران و کارکنان نے مل کر ملک بھر میں احتجاج کیا اور تریپورہ میں مسلمانوں پر ہورہے ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے جم کر نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: NIA Raids: وادیٔ کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی جاری

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تریپورہ میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہے تشدد پر فوراً پابندی لگائی جائے۔ اور جو ملزمین ہے ان کو سزا دی جائے اور اس معاملے میں آنکھ مچولی کا کھیل نہ کھیلا جائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اکثر و بیشتر ایسے معاملات میں ملک کی ایجنسیاں صرف مسلمانوں کو ڈرانے کے لئے تحقیق کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.