ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک - Nihal Nagar

مالیگاؤں کی قومی شاہراہ پر واقع شملہ ان ہوٹل کے قریب میں 2 موٹر سائیکل سواروں کے آپس میں ٹکر کے سبب ایک کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مالیگاؤں: سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک
مالیگاؤں: سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 12:07 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے معروف شہر مالیگاؤں میں قومی شاہراہ پر واقع شملہ ان ہوٹل کے قریب گزشتہ شب ایک سڑک حادثہ پیش آیا. خبر کے مطابق اس حادثہ میں 2 موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے. بتایا جارہا ہے کہ ایک موٹر سائیکل رانگ سائیڈ سے آرہی تھی، جس کی وجہ سے مالیگاؤں کی سمت آرہی موٹر سائیکل اور غلط سمت سے آنے والے دونوں بائک سوار اچانک حادثے کا شکار ہوگئے۔

مالیگاؤں: سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک
مالیگاؤں: سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک

موصول اطلاع کے مطابق اس حادثہ میں شفیق شاہ حسین شاہ 19 سالہ نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا. حادثہ کے قریب موجود لوگوں نے شفیق شاہ کو علاج کے لئے سکس سگما اسپتال میں منتقل کیا. تاہم وہاں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس کی موت واقع ہوگئی. واضح رہے کہ ہلاک شدہ شفیق شاہ کے والد حسین شاہ رکشا ڈرائیور ہے جو نہال نگر میں رہائش پذیر ہے۔

ہلاک شدہ شفیق شاہ کے پوسٹ مارٹم و قانونی کارروائی میں شفیق شیخ، نہال (برتن والے)، جبار ممبر، سلیم (ٹیکسی والے) وغیرہ نے معاونت کی. معلوم ہو کہ حادثے کا سبب بنی موٹر سائیکل سوار موقع سے زخمی نوجوانوں کی مدد کرنے کی بجائے فرار ہوگئے.

تمام قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا. بعدازاں شفیق شاہ کی تدفین رات ہی میں عمل میں آئی. واضح رہے کہ اس معاملے میں تعلقہ پولیس کاروائی میں مصروف نظر آئی۔ پولیس کے ساتھ ساتھ علاقہ کے بااثر افراد نے اپیل کی کہ نوجوان تفریح کے لئے رات کے وقت قومی شاہراہوں کی ہوٹلوں پر جانے سے گریز کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.