ETV Bharat / state

مالیگاؤں: خواتین کا مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاج

مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں مہنگائی کے خلاف پردیش کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام مہیلا کانگریس کی جنرل سکریٹری اور مقامی میئر طاہرہ شیخ رشید کی قیادت میں خواتین نے سڑکوں کے کنارے چولہوں پر روٹیاں پکاکر احتجاج درج کرایا۔

Malegaon
مالیگاؤں: خواتین کا مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاج
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 2:41 PM IST

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام مالیگاؤں میں ڈیزل، پیٹرول، رسوئی گیس اور مہنگائی کیخلاف ریاست گیر تحریک میں مہاراشٹر پردیش مہیلا کانگریس کی جنرل سکریٹری اور مقامی میئر طاہرہ شیخ رشید کی قیادت میں خواتین نے سڑکوں کے کنارے چولہوں پر روٹیاں پکاکر احتجاج درج کرایا۔

مرکزی حکومت میں برسرِ اقتدار بی جے پی کی عوامی پالیسی کے چلتے دن بدن مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ضروری اشیاء کے داموں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے گھریلو بجٹ شدید طور پر متاثر ہوگیا ہے ایسے میں ہر خاص و عام اس مہنگائی سے پریشان نظر آرہا ہے۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں مہیلا کانگریس کی جانب سے گزشتہ روز سڑکوں پر روٹیاں پکاکر احتجاج کیا گیا۔

مالیگاؤں: خواتین کا مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاج
مظاہرے میں خواتین نے تحصیل آفس کے احاطہ میں مودی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اچھے دن کب آئیں گے مودی جب گھر جائیں گے، مودی سرکار مردہ باد، اب کی بار مہنگائی کی مار، نہیں چلے گی یہ سرکار جیسے فلک شگاف نعروں سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس تعلق سے طاہرہ شیخ رشید نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مودی حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام کاروبار اب تک متاثر ہیں۔ آمدنی کے ذرائع مسدود ہوچکے ہیں دوسری طرف ڈیزل اور پٹرول کے ساتھ رسوئی گیس کے دام غریبوں کی قوت خرید سے باہر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: آئینۂ صحافت کے اجراء پر احسان الرحیم کی 40 سالہ صحافتی خدمات کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت میں ملک کی معیشت ڈانوا ڈول ہونے کی وجہ سے مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ لگانے والی حکومت بیٹیوں کا استحصال کر رہی ہے۔ مہنگائی کی مار کا سب سے زیادہ احساس گھریلو خواتین کو ہی ہوتا ہے۔ اس لئے اس موقع پر مہاراشٹر پردیش مہیلا کانگریس کی جنرل سکریٹری و میئر طاہرہ شیخ رشید کے ہمراہ کارپوریٹر سلیمہ سید سلیم، کارپوریٹر قمرالنساء محمد رضوان، کارپوریٹر حمیدہ تاج الدین، فہمیدہ فاروق قریشی، نورجہاں محمد مصطفیٰ، رضیہ شیخ اسماعیل، کارپوریٹر حمیدہ صاحب علی وغیرہ نے مل کر تحصیل آفس کے احاطہ میں چولہوں پر روٹیاں پکاکر احتجاج درج کروایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.