ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے بتاکہ انہوں نے ایوان اسمبلی مین مالیگاؤں کی ترقی کی بات اٹھائی ہے اور بہت جلد شہر کی تقدیر بدلے گی۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ 'ممبئی۔آگرہ شاہراہ کی تزئین کاری کا کام بھی بہت جلد شروع ہوگا جس کے لیے انہوں نے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کی ہے۔
مفتی اسماعیل نے مزید کہا کہ 'ممبئی۔آگرہ روڈ کی تعمیر کا تخمینہ تقریباً دس کروڑ روپے لیکن کورونا کی وجہ سے یہ کام آگے نہیں بڑھ سکا۔