ETV Bharat / state

مالیگاؤں: عمر خالد اور جگنیش میوانی کی آمد منسوخ - رکن اسمبلی جگنیش میوانی

معروف طلباء رہنما عمر خالد اور رکن اسمبلی جگنیش میوانی سی اے اے کے خلاف جاری تحریک میں شرکت کے لیے مالیگاؤں کا دورہ کرنے والے تھے لیکن پولیس کی جانب سے اجازت نا ملنے پر ان کی آمد موخر کر دی گئی ہے۔

'مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
'مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
author img

By

Published : Feb 8, 2020, 11:29 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:55 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں مختلف احتجاج، تقاریب اور کانفرنس منعقد ہورہی ہے تو دوسری جانب طلباء تنظیموں کی جانب سے بھی اس قانون کی مخالفت میں مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مالیگاؤں طلباء رہنما کی پریس کانفرنس، ویڈیو

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں 7 فروری کو 'مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن' کی جانب سے 'سنویدھان کانفرنس' منعقد کی گئی تھی جس میں معروف طلباء رہنما عمر خالد اور رکن اسمبلی جگنیش میوانی کو خاص مدعو کیا گیا تھا، لیکن پولس انتطامیہ اور کلکٹر کی جانب سے نوٹس کے ذریعے پروگرام کی اجازت منسوخ کر دی گئی۔

سنیچر 8 فروری کو 'مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن' اور دیگر طلباء تنظیموں کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔

پریس کانفرنس میں عمر خالد اور جگنیش میوانی کی آمد کو لے کر خلاصہ کیا گیا کہ کس طرح سے پولس انتظامیہ مختلف وجوہات کی بناء پر 'سنویدھان کانفرنس' کو اجازت نہیں دی۔

اس پریس کانفرس میں مختلف طلباء تنظیموں کے ذمہ داران میں راشد (مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن)، شبلی محمد(اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن)، راحیل حنیف (عادل اسپورٹس) اور راشد خان کامریڈ (ایم آر گروپ) نے تبادلہ خیال کیا۔

مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے فعال رکن عمران راشد نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک میں جاری تحریک کی قیادت طلبہ کر رہے ہیں اور مالیگاؤں میں بھی طلبہ روز اول سے پر امن احتجاج و ریلی کا اہتمام ہو رہا ہے نیز مخلتف احتجاجی پروگرام میں شرکت اور حمایت بھی دے رہے ہیں، لیکن جب عمر خالد اور جگنیش میوانی کی آمد مالیگاؤں میں طے تھی تو عین ایک روز قبل پولس کی جانب سے ہمیں نوٹس دیا گیا جس کی وجہ سے سنویدھان کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔

اخیر میں مالیگاؤں 'اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن' کے فعال رکن عمران راشد نے ای ٹی وی بھارت پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعلان بھی کیا کہ آئندہ دنوں میں قومی سطح کی معروف سماجی شخصیات کو مالیگاؤں میں مدعو کیا جائے گا اور بڑے پیمانے پر شہریت ترمیمی قانون پر کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

Intro:شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں مختلف احتجاج، تقاریب اور کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔ دوسری جانب طلبہ تنظیموں کی جانب سے اس قانون کو جاننے کیلئے لوگوں میں بیداری مہم بھی جاری ہے۔ ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں بروز جمعہ 7 فروری 2020 کو مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے "سنویدھان کانفرنس" منعقد کی گئی تھی جس میں اسٹوڈنس لیڈر عمر خالد اور جگنیش میوانی کو خاص مدعو کیا گیا تھا۔ لیکن اچانک پولس انتطامیہ اور کلکٹر کی جانب سے ایک نوٹس کے ذریعے پروگرام کی اجازت نہیں دی گئی۔ آج بروز سنیچر 8 فروری 2020 کو مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر طلبہ تنظیموں کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس پریس کانفرنس میں عمر خالد اور جگنیش میوانی کی آمد کو لیکر خلاصہ کیا گیا کہ کش طرح سے پولس انتظامیہ مختلف وضاحت کی بناء پر سنویدھان کانفرنس کو اجازت نہیں دی۔ اس پریس کانفرس میں مختلف طلبہ تنظیموں کے ذمہ داران میں راشد (مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن)، شبلی محمد(اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن)، راحیل حنیف (عادل اسپورٹس) اور راشد خان کامریڈ (ایم آر گروپ) نے تبادلہ خیال کیا۔ مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے فعال عمران راشد نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک میں جاری تحریک کی قیادت طلبہ کر رہے ہیں اور مالیگاؤں میں بھی طلبہ روز اول سے پر امن احتجاج و ریلی کا اہتمام کر رہے ہیں۔ نیز مخلتف احتجاجی پروگرام میں شرکت اور حمایت بھی دے رہے ہیں۔ لیکن جب عمر خالد اور جگنیش میوانی کی آمد مالیگاؤں میں طے تھی تو عین ایک دن پہلے پولس کی جانب سے ہمیں نوٹس دیا گیا جس کی وجہ سے سنویدھان کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔ اس کانفرنس کے اخیر میں مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے فعال رکن عمران راشد نے ای ٹی وی بھارت پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ اس بات کا اعلان بھی کیا کہ آئندہ دنوں میں قومی سطح کی معروف سماجی شخصیات کو مالیگاؤں میں مدعو کیا جائے گا اور بڑے پیمانے پر شہریت ترمیمی قانون پر کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

Body:۔۔

Conclusion:۔۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 4:55 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.