ETV Bharat / state

Malegaon Violence: جمعیت العلماء کے توسط سے چھ ملزمین کی عرضداشت ضمانت ہائی کورٹ میں داخل - جمیعت کے توسط سے مالیگاؤں ملزمین کی ضمانت کی عرضی

بارہ نومبر 2021 کو مالیگاؤں بند Malegaon Bangh کے دوران پھوٹ پڑنے والے تشدد معاملے Malegaon Violence Case میں گرفتار ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے لیے پہلے مرحلے میں چھ ملزمین کی ضمانت عرضداشت جمعتیہ العلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے توسط سے بامبے ہائی کورٹ میں داخل کردی گئی۔

جمیعت العماء کے توسط سے بامبے ہائی کورٹ میں 6 ملزمین کی ضمانت کی عرضی

author img

By

Published : Dec 29, 2021, 6:07 PM IST

اہانت رسولﷺ کے خلاف مہاراشٹر بند Maharashtra Bandh کے دوران مالیگاؤں میں ہونے والے تشدد کے الزام میں گرفتار ملزمین کو مقامی سیشن کورٹ سے ضمانت نہ ملنے پر اب جمیعت العماء کے توسط سے بامبے ہائی کورٹ میں 6 ملزمین کی ضمانت کی عرضی داخل کی گئی ہے۔

جن ملزمین کی ضمانت عرضداشت داخل کی گئی ہے ان کے نام ضیاء الرحمن، عمار انصاری، صابر گوہر، سرفراز جاوید، شیخ عمران اور عارف اختر ہیں۔

جمیعت العماء کے توسط سے بامبے ہائی کورٹ میں 6 ملزمین کی ضمانت کی عرضی
جمیعت العماء کے توسط سے بامبے ہائی کورٹ میں 6 ملزمین کی ضمانت کی عرضی

گزشتہ روز جمعیت العلماء مالیگاؤں کے ایک نمائندہ وفد نے قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی سے ملاقات کرنے کے بعد وکلاء شریف شیخ، متین شیخ، انصاری تنبولی، شاہد ندیم وغیرہ سے ملاقات کی تھی۔

اس تعلق سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں چھ ملزمین کی ضمانت عرضداشت بامبے ہائی کورٹ میں داخل کردی گئی ہے جن پر اقدام قتل جیسی سنگین دفعات کا اطلاق نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ہائی کورٹ میں کرسمس کی تعطیلات چل رہی ہیں اور اگلے ہفتے ہائی کورٹ کُھلنے کے بعد دیگر لوگوں کی بھی ضمانت عرضداشت داخل کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا جن پر اقدام قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ شاہد ندیم نے مزید کہا کہ 'چند ملزمین کے وکالت نامے انہیں ملنا باقی ہیں جس کی وجہ سے ضمانت عرضداشت داخل کرنے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

جبکہ اس معاملے میں ان کی کوشش جاری ہے کہ جلد از جلد تمام ملزمین کی ضمانت عرضداشت داخل کرکے پولیس پر دباؤ بنایا جائے تاکہ وہ تفتیش مکمل کرکے مقامی عدالت میں چارج شیٹ داخل کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.