ETV Bharat / state

مالیگاؤں: اردو ادب کی بے لوث خدمات جاری - ادارہ نثری ادب

مالیگاؤں میں ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست کے ذریعے گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے اردو زبان و ادب کی بے لوث خدمات انجام دی جا رہی ہے۔

اردو ادب کی بے لوث خدمات جاری
author img

By

Published : Oct 27, 2019, 8:25 PM IST

گزشتہ روز ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست کا اہتمام اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے مرکزی ہال میں ہوا۔

اس نشست میں شہر کے نو منتخب رکن اسمبلی اور جمیعت العلماء مالیگاؤں کے صدر مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا استقبال و اعزاز کیا گیا۔

ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست
ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست

اس پروگرام کی صدارت لئیق انور (مدرس میونسپل اسکول اور بے لاگ تبصرہ نگار ) نے فرمائی اور اپنے خطبہ صدارت میں انہوں نے قلم کاروں کی کہانیوں اور افسانوں پر تنقید و تبصرہ پیش کیا۔

قلمکاران محفل میں بچوں کی مزاحیہ کہانیوں کے خالق عبدالمجید ماسٹر، ادیب اطفال ڈاکٹر اقبال برکی، ادارہ نثری ادب کے صدر اسحاق خضر، معروف افسانہ نگار طاہر انجم صدیقی اور قلمکار و تبصرہ نگار عبدالماجد انصاری نے اپنے فن پارے پیش کئے۔

ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست
ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست

اس نشست میں ڈاکٹر اقبال برکی نے ادارہ کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ نسل نو اب ادب کی جانب تیار ہے اور نئے قلمکار ملنے لگے ہیں جبکہ ادارہ کا مقصد اردو ادب کی ترویج و ترقی کر رہا ہے۔

پروگرام کے اخیر میں ناظم نسل نو رضوان ربانی نے مرحوم بختیار سعید کو خراج عقیدت پیش کیا، اس نشست میں اردو کے شیدائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Intro:مالیگاوں میں ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست کے ذریعے گزشتہ ڈیڑھ دہائیوں سے زائد عرصہ سے اردو زبان و ادب کی بے لوث خدمات انجام دے رہے ہے

بروز سنیچر بتاریخ 26 اکتوبر 2019 رات دس بجے ادارہ کی ماہانہ نشست کا انعقاد اے ٹی ٹی اسکول کے مرکزی ہال میں ہوا۔

اس نشست میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی رکن اسمبلی اور صدر جمیعت علماء مالیگاوں کا استقبال و اعزاز کیا گیا۔

اس پروگرام کی صدارت لئیق انور (مدرس میونسپل اسکول اور بے لاگ تبصرہ نگار ) نے فرمائی۔ خطبہ صدارت نے انھوں نے قلم کاروں کی کہانیوں اور افسانوں پر تنقید و تبصرہ پیش کیا۔

قلمکاران محفل میں بچوں کی مزاحیہ کہانیوں کے خالق محترم جناب عبدالمجید ماسٹر ، ادیب اطفال ڈاکٹر اقبال برکی ، صدر ادارہ نثری ادب اسحاق خضر ، معروف افسانہ نگار طاہر انجم صدیقی اور قلمکار و تبصرہ نگار عبدالماجد انصاری نے اپنے فن پارے پیش کئے۔

ڈاکٹر اقبال برکی نے اس موقع پر ادارہ کی ترجمانی کرتے ہوئی کہا کہ نسل نو اب ادب کی جانب تیار ہے اور نئے قلمکار ملنے لگے ہیں۔ ادارہ کا مقصد اردو ادب کی ترویج و ترقی کر رہا ہے۔

اخیر میں ناظم نسل نو رضوان ربانی نے مرحوم بختیار سعید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس نشست میں اردو کی شیدائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Body:۔۔۔

Conclusion:۔۔۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.