ETV Bharat / state

مالیگاؤں: آصف شیخ کی قیادت میں ٹرک مالکان نے ایڈیشنل ایس پی سے کی ملاقات

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پاورلوم صنعت سے جڑے ٹرک مالکان نے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی قیادت میں ایڈیشنل ایس پی کو ایک میمورنڈم دیا۔

Malegaon: Truck owners led by Asif Sheikh called on Additional SP
مالیگاؤں: آصف شیخ کی قیادت میں ٹرک مالکان نے ایڈیشنل ایس پی سے کی ملاقات
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 8:10 AM IST

شہر مالیگاؤں میں تقریباً 80 فیصد آبادی پاورلوم صنعت سے وابستہ ہے اور اسی سے ان کا گزر بسر ہوتا ہے لیکن آج یہ صنعت بُری طرح بحران کا شکار ہے جس کے سبب بنکروں کے ساتھ ساتھ ٹرک مالکان بھی پریشانی کے شکار ہیں۔ اس سمت میں ٹرک مالکان سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی قیادت میں ایس پی سے ملاقات کر کے میمورنڈم سونپا۔

دیکھیں ویڈیو

سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی قیادت میں مالیگاؤں مال وھاتک سنگھ کے وفد نے شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے ملاقات کی اور مطالباتی مکتوب دیتے ہوئے کہا کہ پاورلوم صنعت سے کپڑا تیار ہو کر شہر کی 6 ٹرانسپورٹر پر جاتا ہے جس کو مالیگاؤں کے ٹرک مالکان کی ٹرکوں کے ذریعے سورت، جودھپور، پالی بلوترا و دیگر شہروں میں بھیجا جاتا ہے۔ لاک ڈاؤن سے پہلے ایک نظام بنایا گیا تھا ٹرانسپورٹر مقامی مال ٹرکوں کے ذریعے دیگر شہروں میں منتقل کیا کرتے تھے۔

لیکن اب جو باہر کے لوگوں کے چھ ٹرانسپورٹر ہیں وہ اب خود اپنی گاڑی خرید لئے ہیں جس سے مقامی مال ٹرکوں کو تیار شدہ کپڑا دیگر شہر میں منتقل کرنے کیلئے نہیں بلایا جاتا ہے۔ اس تعلق سے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جس کی وجہ سے مقامی ٹرک مالکان کا کاروبار شدید طور پر متاثر ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'مالیگاؤں کی پاورلوم صنعت کے لیے موزوں نمائندگی نہیں ہوئی'

انہوں نے اس سلسلے میں شہر کے ایڈیشنل ایس پی اور دیگر محکموں کو ایک میمورنڈم دیتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ان چھ ٹرانسپورٹرز کے زمہ داران کے ساتھ میٹنگ کر کوئی مستقل حل نکالا جائے۔

آصف شیخ نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو وہ آنے والے دنوں میں شہر کے 9 مقامات پر ان چھ ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.